نوئیڈا: اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بوڈاکی گاؤں میں ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پروجیکٹ Dedicated Freight Corridor Project کے تحت آنے والے آٹھ مکانات کو جے سی بی کے ذریعے آج مسمار کر دیا گیا۔ اس دوران خواتین اور بچے روتے رہے جب کہ مرد دہلی ہاوڑہ ریلوے لائن پر بیٹھ گئے۔ Action over Encroachment in Noida
واقعے کی اطلاع پر جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے کڑی مشقت کے بعد لوگوں کو ٹریک سے ہٹایا، حالات کو دیکھتے ہوئے راجدھانی ایکسپریس کو روکنا پڑا جسے تقریباً دو منٹ کے بعد روانہ کیا گیا۔
اس معاملے میں گاؤں والوں کا الزام ہے کہ اتھارٹی اور ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کی طرف سے اس کی کوئی نوٹس جاری نہیں کی گئی تھی، ہائی کورٹ میں 22 مئی کو معاوضے کی شرح کے حوالے سے سماعت ہونی ہے، اس وقت تک مہلت دینے کا مطالبہ کیا گیا، لیکن انتظامیہ نے ایک نہیں سنی گئی اور صبح تقریباً 7 بجے بوڈاکی ریلوے اسٹیشن سے متصل زمین پر بنائے گئے آٹھ مکانات کو منہدم کر دیا گیا۔
متاثرہ وکاس نے بتایا کہ جو مکانات منہدم کیے گئے ہیں وہ اس کے کنبہ کے ایک افراد کے ہیں، ہر گھر میں 15 سے 20 لوگ رہتے ہیں۔ آباؤ اجداد کی نشانی کو ٹوٹتے دیکھ کر ہر کوئی حیران اور افسردہ ہے، بغیر کسی نوٹس اور جواب طلبی کے کارروائی کی گئی ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ اب کہاں رہنا ہے۔ ایک دن میں گھر کیسے بنایا جائے۔ سب کچھ لٹ گیا۔