ETV Bharat / state

سہارنپور میں آٹھ منشیات کاروباری گرفتار - گرفتاری

پولیس نے گرفتار ملزمان کے پاس سے مختلف کمپنیوں کی ایک لاکھ 80 ہزار روپے قیمت کی نشیلی ٹیب لیٹ، انجیکشن وغیرہ برآمد کیا ہے۔

Eight drug dealers arrested in Saharanpur
سہارنپور میں آٹھ منشیات کاروباری گرفتار
author img

By

Published : Aug 12, 2020, 11:06 PM IST

ایس ایس پی سہارنپور کے ذریعہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی گرفتاری مہم کے تحت سی او فسٹ کی قیادت میں تھانہ منڈی پولیس کے ذریعہ پیر والی گلی نمبر 16 سے نشیلی اشیاء کا کاروبار کرنے والے گروہ کے آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سہارنپور میں آٹھ منشیات کاروباری گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں لکھمیر سنگھ ولد بہادر سنگھ، امریندر سنگھ ولد منجیت سنگھ، دلپریت سنگھ ولد جگدیپ سنگھ، منپریت سنگھ ولد رندیپ سنگھ، امین الدین ولد نسیم خان، محمد شاکر ولد محمد عاشق، عبدالصمد ولد ظہیر احمد شامل ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے پاس سے مختلف کمپنیوں کی ایک لاکھ 80 ہزار روپے قیمت کی نشیلی ٹیب لیٹ، انجیکشن وغیرہ برآمد کیا ہے۔

یہ سب افراد ان دواؤں کو فروخت کرنے کی فراق میں تھے، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹنا گر نے بتایا کہ تھانہ منڈی پولیس اور ڈرگس انسپکٹر کی مشترکہ ٹیم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

گرفتار ملزمان سھارنپور میں ہی نہیں بلکہ دوسرے اضلاع میں بھی اس قسم کا کاروبار کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ عبداللہ نام کے شخص کے پاس ڈرگس کا لائسنس ہے، جس کا وہ غلط استعمال کررہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ منڈی پولیس نے نشہ کی ٹیب لیٹ اور انجیکشن فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ گرفتار ہوئے پانچ افراد دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.