ETV Bharat / state

Moradabad Road Accident مرادآباد میں سڑک حادثہ، آٹھ ہلاک، پندرہ زخمی - مرادآباد میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا

ضلع مرادآباد میں اتوار کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جہاں اس حادثے میں تین خواتین اور ایک بچہ سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ دیگر 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 7, 2023, 7:14 PM IST

مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بھگت پور تھانہ علاقے میں اتوار کو ایک تیز رفتار ترک نے پک اپ گاڑی میں ٹکر مار دی۔ آمنے سامنے کی اس ٹکر میں پک اپ میں سوار آٹھ افراد کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر 15 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ خیرا کھاتا گاؤں کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب ایک شادی تقریب میں شرکت کے لئے کچھ لوگوں کو لے جارہی پک اپ کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں تین خواتین اور ایک بچہ سمیت 8 افراد کی موت ہوئی ہے۔جبکہ دیگر 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں سے پانچ زخمیوں کو نازک حالت میں پرائیویت اسپتال کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔ پک اپ میں تقریبا 26افراد سوار تھے۔ سینئر سپرنٹندنٹ آف پولیس(ایس ایس پی)ہیمراج مینا نے اسپتال کو دورہ کر کے زخمیوں کو عیادت کی۔ملوکین کی شناخت رضیہ (14) بنت سلیمان، حنیفہ (42)، منیجا (18)، حکمت (60)، مسرفا (25)، آصف (40)، محمد عالم (36) اور زیبر (45) کے طور پر ہوئی ہے۔

دوسری جانب اترپردیش کے ضلع جالون کے مادھو گڑھ علاقے میں ایک بس گہرے گڑھے میں پلٹ گئی۔ جس سے اس میں سوار پانچ مسافروں کی موت ہوگئی جب کہ دیگر 17 مسافر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اعراض راضا نے بتایا کہ ہفتہ کی دیر رات ریڈر علاقے منڈیلہ گاؤں سے ایک بارات رامپورا تھانہ علاقے کے دتاولی گاؤں آئی تھی۔ بارات کو لے کر بس واپس منڈیلا جارہی تھی کہ علی الصبح تقریبا تین بجے مادھو گڑھ علاقے کے گاؤں گوپال پورا کے نزدیک کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے وہ گہرے گڑھے میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں رگھونندن (48)،کلدیپ سنگھ(38)،شرومن(65)جالون کے رہنے والے تھے جب کہ بس ڈرائیور کلو اور کنڈکٹر وکاس رجاوت مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے رہنے والے تھے۔ حادثے میں زخمیوں کی پہچان برجیندر، اشوک، للتا پرساد، ویر سنگھ، شیو شنکر، سندر، کلو، شیو سنگھ، مہی پال، للو، راجندر، روندر کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jalaun Road Accident جالون میں سڑک حادثہ، پانچ کی موت، سترہ زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.