ETV Bharat / state

Eid Milad Ul Nabi Procession جونپور میں میلاس النبیﷺ کا جلوس ایک دن کی تاخیر سے نکالا جائے گا

جونپور میں نکلنے والا جلوس عید میلادالنبی اس سال بارہ ربیع الاول کے بجائے ایک دن بعد تیرہ ربیع الاول کو نکالنے کا فیصلی کیا گیا ہے کیوں کہ کیونکہ اسی دن بھارت ملاپ ہے۔ Eid Milad ul Nabi Procession in Jaunpur

Eid Milad ul Nabi procession in Jaunpur
جلوس عید میلادالنبی ایک دن تاخیر سے
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 1:17 PM IST

Updated : Sep 29, 2022, 1:44 PM IST

جونپور: اتر پردیش کے شہر جونپور کے شیراز ہند کی بات جب بھی آتی ہے تو ہر کسی کی دل و دماغ میں گنگا جمنی تہذیب کی بات گردش کرنے لگتی ہے یہاں تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے پروگرام و تہوار کو مل کر کامیاب بناتے ہیں۔ Eid Milad ul Nabi Procession

مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر حفیظ شاہ

اس مرتبہ ماہ قمری کے مطابق بارہ ربیع الاوّل بمطابق 9 اکتوبر کو ہونا ہے لیکن اسی پنڈت جی کا تاریخی بھارت ملاپ تھا جس وجہ سے مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر حفیظ شاہ نے یہ فیصلہ کیا کہ بارہ ربیع الاوّل پر ہونے والا پروگرام ایک دن مؤخر کیا جائے تاکہ غیر مسلم بھائیوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ اس فیصلے کی تمام لوگ سراہنا کر رہے ہیں۔

اسی ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر حفیظ شاہ سے بارہ ربیع الاول کے جلوس محمدی کی تیاریوں کے حوالے خاص بات چیت کی ہے۔ حفیظ شاہ نے کہا کہ بارہ ربیع الاوّل کا جلوس اس مرتبہ تیرہ ربیع الاوّل کو نکلے گا کیونکہ اسی دن بھارت ملاپ ہے اس وجہ سے یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ جونپور کی گنگا جمنی تہذیب کی روایت باقی رہے تاکہ ہر جگہ یہ پیغام جائے کہ جونپور والے آج بھی اس روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا یہ بات سچ ہے کہ اس مرتبہ ہماری قوم کے لوگوں نے ایک نوجوان پر اپنا بھروسہ کیا ہے لیکن اس پروگرام میں شہر کی تمام عوام و سابق صدور کی مدد شامل ہوتی ہے ہم صرف ایک نمائندہ کے طور پر کام کرتے ہیں جبکہ پردے کے پیچھے کوئی اور ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ مرکزی سیرت کمیٹی دو سال تک کوئی کام نہیں کروا سکی لیکن اس سے قبل مرکزی سیرت کمیٹی نے پورے سال خون عطیہ کیمپ، مسلمانوں کے ملی و مذہبی مسائل کے حوالے سے بھی احتجاج کرتی چلی آئی ہے اور میں بھی موجودہ حالات کے پیش نظر مرکزی سیرت کمیٹی کے بینر تلے کچھ نیا کام کروں گا۔

حفیظ شاہ نے کہا کہ شہر کا ہر خطہ سجاوٹ کے لئے تیار ہیں بس وقت کا انتظار ہے اور اس پورے معاملے میں ضلع انتظامیہ ہماری مدد کر رہی ہے ہم ان کے کام سے مطمئن ہیں۔ حفیظ شاہ نے بطور پیغام کہا کہ 'یہ جلوس ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے اور ان کا پیغام تھا کہ لوگوں کا آپس میں اتحاد و محبت ہو اس جلوس میں پورے ملک کے کونے کونے سے لوگ شامل ہونے کے لیے آتے ہیں اس لیے میں بھی لوگوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ آپس میں اتحاد پیدا کر نبی کی تعلیمات کو عام کریں۔

Last Updated : Sep 29, 2022, 1:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.