لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ گھروں کو جانے سے قاصر ہیں۔ صنعتوں سے وابستہ ہزاروں کاریگر اور مزدور پریشان اور بے بس ہیں۔ گزربسر کے لیے ان کے پاس پیسہ نہیں ہے اور ان حالات میں انہیں کام بھی نہیں مل رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ عید کی رونق پھیکی سی پڑ گئی ہے۔ آٹو ڈرائیور ، ای رکشہ ڈرائیور بھی مالی پریشانی سے گزر رہے ہیں۔ گاڑیاں دو ماہ سے بند ہیں۔ دکانیں نہیں کھلنے کی وجہ سے بہت سارے تاجر پریشان ہیں۔ تعمیراتی کام بند ہونے کی وجہ اور لاک ڈاؤن سے یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کی عید کی خوشی ماند پڑ گئی ہے۔
ایسے میں ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں، ایکو ویلیج ون کرکٹ ٹیم کے اشتراک سے نفووا کے ارکان نے ضرورت مند مزدوروں میں عید منانے کے لئے دودھ ، سیوئیاں خشک میوہ جات ، دودھ پاؤڈر ، چینی وغیرہ تقسیم کیے۔
گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں یہ کچی آبادیاں امراپالی ولا اور ایکو ولیج -2 کے پیچھے ہیں۔ نیفروا کے صدر ابھیشیک کمار نے بتایا کہ پیر کو عید ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام نہ ہونے کے سبب معاشی بحران پیدا ہوا ہے۔ نیفوا کے ممبران اور ایکویلیج ون کرکٹ ٹیم کے ممبروں نے مل کر عید منانے کے لئے ضرورت مند محنت کش بھائیوں کو سیویاں ، ڈرائی فروٹس ، دودھ پاؤڈر اور شوگر پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کی کاوش کو کافی سراہا جا رہا ہے۔
ایکو ولیج ون ون کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے منیش کمار نے بتایا کہ پوری کرکٹ ٹیم لاک ڈاؤن کے دوران ، وقتاً فوقتاً گرینو ویسٹ کی کچی آبادیوں میں تیار کھانے تقسیم کرتے رہتے ہیں۔ اس موقع پر منیش کمار ، ششیر کمار ، شیام ٹھاکر ، امیت سنگھ اور راہول گرگ وغیرہ موجود تھے۔