ETV Bharat / state

آج عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی اپیل

شیعہ سنی مرکزی چاند کمیٹیوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کے روز عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

آج عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی اپیل
آج عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی اپیل
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 8:14 AM IST

Updated : Jul 11, 2021, 4:06 PM IST

شیعہ سنی مرکزی چاند کمیٹیوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ 'وہ اتوار کے روز عیدالاضحیٰ یعنی بقرعید کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

آج عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی اپیل
آج عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی اپیل

مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل کے صدر اور امام عیدگاہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی سرپرستی میں عیدالاضحیٰ کا چاند عیش باغ عیدگاہ سے دیکھا جائے گا۔

مسلمانوں کے بڑے تہواروں میں سے ایک عیدالاضحیٰ بھی اہم تہوار ہے، جسے بقرعید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس تہوار میں مسلمان اللہ کی راہ میں حلال جانور کی قربانی کرتے ہیں اور اس کا حصہ غریبوں اور مساکین میں تقسیم کرتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی دیہی علاقوں کے تاجروں اور کسانوں کی بڑی تعداد جانوروں کی منڈیوں میں اپنے جانور بیچنے کے لئے شہر آتی ہے، جو ملک بھر میں ایک بڑا کاروبار شمار کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Jul 11, 2021, 4:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.