ETV Bharat / state

دارالعوام دیوبند میں سال اول سے چہارم تک کی تعلیم جلد شروع - آج مہمان خانہ میں دارالعوام کی مجلس تعلیمی

آج مہمان خانہ میں دارالعوام کی مجلس تعلیمی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سال اول سے چہارم تک تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

دارالعوام دیوبند میں تعلیمی سرگرمیاں سال اول سے چہارم تک جلد شروع

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 3:45 PM IST

اترپردیش کے سہارنپور میں آج مہمان خانہ میں دارالعوام کی مجلس تعلیمی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سال اول سے چہارم تک تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد ایک اعلان میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی تھیں لیکن اب حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی ہدایت کی روشنی میں دوبارہ تعلیم سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔

دارالعوام دیوبند میں تعلیمی سرگرمیاں سال اول سے چہارم تک جلد شروع

وہیں 23 فروری سے تعلیمی سلسلہ کا آغاز کیا جائے گا، جس میں درجہ حفظ و ناظرہ اور دینیات اور فارسی کی تعلیم مکمل طور پر شروع ہوگی۔

تعلیمی سال 1440-41 کے سال اول عربی تا چہارم کے طلباء کو 23 فروری تک دارالعوام حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ سال پنجم تا دورہ حدیث کے طلباء حسب سابق نئے تعلیمی سال کے آغاز پر شوال میں دارالعوام آئیں اور تمام طلباء اپنے سرپرستوں کی اجازت کی تحریر ساتھ لےکر آئیں۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ آنے والے طلباء کو کووڈ-19 سے متعلق حکومت اور محکمہ صحت کی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کی پیروی کرنی ہوگی اور آنے والے تمام طلباء ماسک لگاکر سفر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دارالعوام دیوبند میں جمہوریت کا جشن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.