ETV Bharat / state

وکاس دوبے اور جے باجپئی کی کالی کمائی پر ای ڈی کا محاصرہ - money laundering case against Vikas Dubey

اترپردیش کے کانپور میں موسٹ وانٹیڈ گینگسٹر وکاس دوبے کے تصادم میں مارے جانے کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہسٹری شیٹر اور اس کے قریبی ساتھیوں کی کالی کمائی کی تفصیلات جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

ED to register money laundering case against Vikas Dubey's family, associates
وکاس دوبے اور جے باجپئی کی کالی کمائی پر ای ڈی کا محاصرہ
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 6:44 PM IST

ای ڈی نے وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں سے جڑی معلومات اور کاغذات ایس ٹی ایف اور پولیس سے مانگے ہیں۔ وکاس دوبے اور جے باجپئی سے منسلک معلومات کے لیے ای ڈی پہلے ہی خط لکھ کر آئی جی موہت اگروال کو مطلع بھی کرچکا ہے۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ای ڈی کی جانچ شروع ہونے کے بعد ایک ٹیم کانپور پہنچی۔ ای ڈی کی ٹیم نے مجرم وکاس دوبے اور برہم نگر کے کاروباری جے باجپئی کی کئی کمپنیوں کے دستاویزات کی جانچ کی ہے۔ ٹیم نے پولیس سے وکاس دوبے کے کرائم ریکارڈ حاصل کئے ہیں۔

ای ڈی نے پولیس، انتظامیہ اور دیگر محکمے جہاں سے مالی لین دین ہوتا ہے، وہاں سے جے باجپئی کے دستاویزات حاصل کئے ہیں اور معلوم کرنے کی کوشش کی گئی کہ آخر وہ کیسے وکاس کے لیے کام کرتا تھا۔

ای ڈی نے بتایا کہ اس کی پراپرٹی کے دستاویزات، بینک اکاونٹ کی تفصیلات، جرائم کے ریکارڈ بھی جمع کئے گئے ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم اب وکاس، اس کے کنبہ اور قریبی لوگوں کے ریکارڈ وں کی جانچ کررہی ہے۔ ای ڈی کے کانپور میں ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی دنیش کمار پی نے بتایا کہ ای ڈی کی ٹیم نے وکاس اور اس کے ساتھیوں کی املاک کی جانچ کے لیے دستاویز کی مانگ کی تھی جو انہیں دستیاب کرائے جارہے ہیں اور انہیں اب تک کی کارروائی سے واقف کرایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے چھ جولائی کو آئی جی موہت اگروال کو خط لکھ کر وکاس دوبے سے متعلقہ ریکارڈ مانگے تھے اور جمعرات کو ٹیم کانپور بھی آئی تھی لیکن پولیس افسران وکاس دوبے کی گرفتاری میں مصروف تھے جس کے سبب انہیں دستاویز دستیاب نہیں کرائے جاسکے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.