ETV Bharat / state

ED Files Complaint Against Rana Ayyub :کیا ہے صحافی رانا ایوب کے خلاف چارج شیٹ میں - رانا ایوب کراؤڈ فنڈنگ

ای ڈی نے صحافی رانا ایوب کے خلاف غازی آباد میں چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ رانا ایوب نے کرائوڈ فنڈنگ سے جمع کی گئی رقم میں سے 50لاکھ روپے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔ ED files prosecution complaint against Rana Ayyub

ED Files Complaint Against Rana Ayyub : صحافی ایوب رانا کے خلاف چارج شیٹ داخل

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 6:49 PM IST

Updated : Oct 13, 2022, 7:15 PM IST

غازی آباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے غازی آباد کی ایک خصوصی عدالت میں آزاد صحافی رانا ایوب کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے واضح طور پر لکھا ہے کہ ’’رانا ایوب نے کورونا متاثرین کی مدد کے نام پر کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے 2.69 کروڑ روپے اکٹھے کئے۔ اس میں سے صرف 29 لاکھ روپے متاثرین پر خرچ ہوئے۔ رانا ایوب نے 50 لاکھ روپے اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔‘‘ Rana Ayyub Crowd Funding During Corona lockdown

ای ڈی کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ کے بعد رانا ایوب کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ رانا ایوب کھل کر وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کئی پروپیگنڈے سامنے لا کر عوامی ڈومین میں طشت از بام کیے جس سے حکومتی حلقوں میں اسے پسند نہیں کیا جاتا رہا ہے۔ Rana Ayyub Illegal Fund Raising Case

غازی آباد کے اندرا پورم تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی:

اس سلسلے میں 7 ستمبر 2021 کو غازی آباد کے پولیس اسٹیشن اندرا پورم میں آئی ٹی ایکٹ اور بلیک منی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی جانچ شروع کی تھی۔ رانا ایوب پر الزام تھا کہ انہوں نے آن لائن کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم ’’کیٹو‘‘ پر فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کی اور اس کا غلط استعمال کیا۔ Rana Ayyub Crowd Funding

یہ بھی پڑھیں: Online Crowdfunding Case ای ڈی نے رانا ایوب کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرائی

ایسا دعویٰ ہے کہ ’’ای ڈی کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ رانا ایوب نے تین فنڈ ریزرز شروع کیے تھے۔ اپریل 2020 سے شروع ہونے والے اس فنڈ ریزر میں آسام، بہار اور مہاراشٹر کے کورونا متاثرین کی مدد کے نام پر کل 2 کروڑ 69 لاکھ 44680 روپے اکٹھے کیے گئے۔ بعد ازاں یہ رقم رانا ایوب کی بہن اور والد کے اکاؤنٹس میں بھی منتقل کر دی گئی۔‘‘ ای ڈی کے مطابق ’’رانا ایوب نے اس رقم میں سے 50 لاکھ روپے کی ایف ڈی بھی کی۔‘‘ED Charge Sheet Against Rana Ayyub

ای ڈی نے 1.77 کروڑ روپے ضبط کیے ہیں

ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ کل 2.69 کروڑ میں سے 29 لاکھ روپے امدادی کاموں کے لیے خرچ کیے گئے۔ جبکہ رانا ایوب کی جانب سے دکھائے گئے اخراجات کے بل جعلی پائے گئے۔ فنڈ جمع کرنے والے اکاؤنٹ میں باقی 1.77 کروڑ روپے ED نے 4 فروری 2022 کو ہی PMLA ایکٹ کے ساتھ منسلک کر دیے ہیں۔

فارن کنٹری بیوشن ایکٹ کی خلاف ورزی:

چارج شیٹ میں ای ڈی نے واضح طور پر کہا ہے کہ رانا ایوب نے تین آن لائن مہم چلا کر 2 کروڑ 69 لاکھ روپے اکٹھے کیے اور انہیں اپنے لیے استعمال کیا۔ اس طرح اس نے عام لوگوں کو دھوکہ دیا۔ بغیر کسی منظوری یا رجسٹریشن کے بیرون ملک سے رقم وصول کی، جو کہ فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ-2010 کی خلاف ورزی ہے۔ ایسا ای ڈی کا دعویٰ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi High Court On Rana Ayyub: دہلی ہائی کورٹ سے رانا ایوب کو فوری راحت نہیں

Last Updated : Oct 13, 2022, 7:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.