ETV Bharat / state

'میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا احسان مند ہوں'

author img

By

Published : Apr 10, 2019, 3:31 AM IST

سول سروسیز امتحان میں تیسری رینک حاصل کرنے والے جنید احمد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں۔

جنید احمد

جنید احمد نے کہا کہ 'علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ابتدائی تعلیم نے ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' اے ایم یو کی ابتدائی تعلیم نے ان کے اندر مقصدیت پیدا کی اور وہ آج جو کچھ بھی ہیں وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بدولت ہیں ہے۔'

واضح رہے کہ آل انڈیا یو پی ایس سی کے 759 کامیاب امیدواروں میں سے جنید احمد نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

جنید نے چھٹی سے بارہویں جماعت تک اے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے شاردہ یونیورسٹی سے الیکٹرانک انجینئرنگ میں گریجویشن کیا ۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

گزشتہ برس کے سول سروسز امتحان کے نتائج میں جنید احمد نے 352 واں رینک حاصل کیا تھا اور وہ جوائنٹ کمشنر، انکم ٹیکس کی ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔

جنید احمد کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ اس قابل فخر کارکردگی سے اے ایم یو کے طلبہ کو بڑی تحریک ملی ہے، جو نئے جوش اور ولولہ کے ساتھ انھیں کی نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں۔

جنید احمد کے علاوہ بھی دیگر 5 طلبا نے سول سروس امتحان 2019 کامیابی حاصل کی ہے۔ جن کے نام ڈاکٹر بشریٰ، محمد ، ویر پرتاب سنگھ، بابر علی اور ویویک کمار ہیں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.