ETV Bharat / state

بریلی میں ای رکشا ڈرائیور کا قتل

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 1:17 PM IST

Updated : Nov 25, 2020, 3:45 PM IST

بریلی میں بِتھری چینپور علاقے میں ایک ای رکشا ڈرائیور کو صرف اسے لیے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا کیونکہ اُس کی رکشا ایک بائک سے ٹکرا گئی تھی۔

IMAGE
IMAGE

اترپریش کے ضلع بریلی میں رہنے والے فضل الدین نامی شخص پیشے کے اعتبار سے ای رکشا ڈرائیور تھے، منگل کے روز اس کا بِتھری چینپور پولیس اسٹیشن کے حلقہ نریاول میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔

فضل الدین کا قصور صرف اتنا تھا کہ اُس کا ای رکشا ایک بائک سے ٹکرا گیا تھا۔ بائک کے مالک نے فضل الدین کو معمولی بات پر اس قدر پیٹا کہ اُس کی موت ہو گئی۔ بہرحال پولس نے قتل کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

بریلی میں ای رکشا ڈرائیور کا قتل

اس بہیمانہ قتل کی واردات کے بعد مقامی لوگوں نے سڑک پر جام لگا دیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولس بھی موقع واردات پر پہنچ گئی۔

پولس نے جام کُھلوانے کی کوشش کی تو ہجوم نے پولیس کے خلاف ہنگامہ کیا۔ پولیس اور مقتول کے اہلِ خانہ کے مابین گفتگو کے بعد پولیس نے طے کیا کہ جن ملزمان کے خلاف تحریر دی جائے گی اُنہیں گرفتار کیا جائے گا۔

یہاں بتا دیں موضع نریاول کے رہنے والے ملزم ذاکر حسین عرف مُنّے انصاری اور اُن کے بیٹے ناظم انصاری کے علاوہ ایک دیگر فرد کے خلاف قتل کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مُنّے انصاری سیاسی طور پر سنہ 2005 میں سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر ضلع پنچایت کے رُکن بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ اب وہ ایم آئی ایم کے کارکن ہیں اور اپنے علاقے سے انتخابی میدان میں ہیں۔

Last Updated : Nov 25, 2020, 3:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.