ETV Bharat / state

PM Modi Criticizes Samajwadi Party: خاندانی لوگ غریبوں کا خواب کبھی پورا نہیں کرسکتے، مودی - سماج وادی پارٹی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن بالخصوص سماج وادی پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ’یہ خاندانی لوگ غریبوں کے سپنوں کو کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں کر سکتے۔ Narendra Modi Attacked Samajwadi Party

خاندانی لوگ غریبوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتے:مودی

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 5:32 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن بالخصوص سماج وادی پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ’یہ خاندانی لوگ غریب کے سپنوں کو کبھی بھی پورا نہیں کر سکتے۔ ان مافیاوادیوں کی حکومت سازی کا طریقہ ہی رہا کہ یوپی کو لوٹو، غریبوں کے سپنوں کو زک پہنچاؤ، انہیں کبھی بھی غریبوں کے دکھ دور، تکلیف اور مصیبت سے کوئی واسطہ نہیں رہا۔ PM Modi Criticizes Samajwadi Party

بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کی حمایت میں یہاں منعقدہ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سابقہ سماج وادی پارٹی پر کام نہ کرنے دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پانچ سال پہلے تک میں دہلی سے دو سالوں تک لیٹر لکھتا رہا کہ مرکزی حکومت پیسے دے رہی ہے آپ ذراغریبوں کے لئے گھر بنانے کا کام شروع کیجئے۔وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ آپ حیران ہوجائیں گے کہ اس حکومت نے صرف ایک آواس کو منظوری فراہم کی۔ Dynastic politics will never fulfill dreams of poor

مودی نے کہا ان خاندانی لوگوں کو غریب پریوار کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔ ان کو صرف ایک کام تھا جہاں سے تجوری بھرنے کا موقع ملے وہی کرو۔اور انہوں نے ہمارے خط اور ہمارے کام کو آگے اس لئے نہیں بڑھنے دیا کیونکہ ان کو پتہ تھا کہ مودی جو دہلی سے پیسہ بھیج رہا ہے مودی اس کا حساب مانگے گا اور حساب مانگے گا تو پکڑے جائیں گے اس لئے ان کو غریبوں کی فکر نہیں تھی۔ dynastic politicians crushed the dreams of the poor

وزیراعظم نے کہا جب آپ نے میرے دل کی آواز سنی اورسال 2017 میں حکومت تبدل ہوئی اور یوگی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت بنائی ۔جس کے بعد ڈبل انجن کی حکومت نے آپ کی فکر کرتے ہوئے جونپور شہر میں 30ہزار مکانات کو منظور ی دی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کہاں ایک مکان اور کہاں 30ہزار۔ مزید یہ کہ ان ان میں سے 15ہزار بن چکے ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ ان میں سے زیادہ گھر میری ماوں بہنوں کے نام پر رجسٹر کئے ہیں۔ PM Modi on Samajwadi Party

انہوں نے کہا کہ یہ وقت پوری دنیا کے لئے آئے دن سنگین چیلنجز کو لے کرآرہا ہے۔ اس لئے آپ کا ووٹ ان چیلنجزسے نپٹنے کے لئے ہندوستان کو مضبوط بنارہا ہے۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو ایسے وقت میں بھی ووٹ کے لئے سماج کو تقسیم کرنے میں لگے ہیں ویں دوسری طرف بی جے پی اوراس کی اتحادی ہیں جو ملک کی ترقی کے لئے خود کو وقف کئے ہوئے ہیں۔ Modi On SP president Akhilesh Yadav

غریبوں کے لئے کام کرنےاورانہیں کے لئے مرنے جینے کا دعوی کرتے ہوئے کہا یہ تبدیلی اس لئے بھی ضروری ہے کہ یوپی ترقی کے جس راستے پر چل پڑا ہے ہمیں اسے رکنے نہیں دینا ہے۔ آزادی کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے جب پوارانچل کے لوگوں کی آواز دہلی سے لے کر لکھنو تک بڑی مضبوطی کے ساتھ گونج رہی ہے۔ ورنہ آپ کو یاد ہے۔پہلے کے حالات تو یاد ہونگے کہ ان خاندانی لوگوں نے تو پوروانچل کے لوگوں کو اپنے حال پر جینے کے لئے چھوڑ دیا تھا۔

پورانچل کی ذات پات کی صف بندی کو بھانپتے ہوئے وزیر اعظم نے نکتے پر بھی لب کشائی کی اور کہا ان خاندانی لوگوں کی پوری کوشش تھی کہ یوپی ذات۔ پات میں تقسیم ہوجائے لیکن یوپی کے لوگوں نے ہماری ماؤں ،بہنوں ، نوجوانوں اورکسانوں نے ان خاندانی لوگوں کی چالاکی سمجھ لیا اور آج یوپی متحد ہو گیا اور اپنی ترقی کے لئے ووٹ کررہا ہے۔

وزیر اعظم نے بی جے پی کی پالیسی، نیت ،قیادت ایک دم واضح ہے ۔ ہم سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس ، سب کا پریاس کی نیت کے ساتھ کام کررہی ہے۔ہم یوپی میں اقتدار اور رعب جمانے کے لئے نہیں بلکہ بلا تفریق یو پی کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے آئے ہیں ۔ان خاندانی لوگوں نے جس پوارنچل کو دماغی بخار جھیلنے کے لئے چھوڑ دیا تھا وہاں آج میڈیکل کالجوں کا نیٹ ورک تیار ہورہا ہے۔ PM Modi Criticizes Samajwadi Party

مودی نے کہا ان مافیا وادیوں کی نیت کیا رہی ہے۔ یہ جونپور کے لوگ اچھی رطرح سے جانتے ہیں۔ یاد کرئیے جن لوگوں پر دلتوں کنبے کے گھر جلانے کے الزامات ہیں ان کو یہ لوگ آشیرواد دے رہے ہیں۔ اس لئے غریب، دلت، پچھڑے اور خصوصی طور سے بہنوں بیٹوں کو ایسے لوگوں سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔مافیا سے پاک جونپور کے لئے آپ کو پھر ایک بار بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو کثیر ووٹوں سے جتانا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس اور اس میں حکومت کے ذریعہ کئے گئے فلاحی کاموں کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کے اس بحران میں ہماری ڈل انجن کی سرکار آپ کے ساتھ کھڑی رہی۔ہماری حکومت نے ضرورت کے وقت ماؤں بہنوں کسانوں اور مزدورروں کے بینک کھاتوں میں سیدھے پیسے بھیجے، غریب دلت پچھڑے کنبوں کو راشن کی ضرور ت تھی تو ہم نے سب کو مفت راش دینے کی اسکیم کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Clear Roadmap' for 5G Spectrum Auction: 'بجٹ میں 5 جی اسپیکٹرم نیلامی کے لیے واضح خاکہ ہے'

وزیر اعظم نے کہا کہ سب کو کورونا سے بچانے کے لئے ٹیکے کی ضرورت تھی اس لئے ہم نے مفت ٹیکہ کاری مہم چلائی۔ اس مشکل وقت میں جو خاندانی لوگ ہیں وہ کہاں تھے انہوں نے کیا کیا یہ یوپی کے لوگ کبھی بھی بھول نہیں سکتے۔ایسے نازک وقت میں بھی یہ لوگ سازش میں مشغول تھے کہ ہندوستان کے ٹیکے کو بدنام کیسے کیا جائے۔ یہ لوگ اس بحران کو مزید سنگین بنانے کے لئے کام کررہے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.