ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے باعث آم کے تاجر پریشان

کورونا انفیکشن کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلع سیتا پور کے خیرآباد علاقے کو کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ بندش کی وجہ سے یہاں آم کے تاجر کافی پریشان ہیں۔

لاک ڈاؤن: آم کے تاجر پریشان
لاک ڈاؤن: آم کے تاجر پریشان
author img

By

Published : May 10, 2020, 1:23 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع سیتاپور کے خیرآباد علاقہ جو مینگو بیلٹ کہا جاتا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ژالیہ باری کی وجہ سے آم کو کافی نقصان پہنچا ہے، جس سے آم تاجر پریشان ہے۔

ریاستی دارالحکومت سے متصل سیتا پور کا خیرآباد علاقہ مینگو بیلٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں آم کے بڑے باغ ہیں، جس میں آم کی بہت سی اقسام جیسے سفیدہ، لنگڑہ، طوطاپری، بمبئیا اور توکمی وغیرہ کے درخت لگائے جاتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر درخت دشہری آم کے ہوتے ہیں۔ آم کے سیزن میں سب سے زیادہ دشہری آم کی مانگ ہوتی ہے۔ اس بار ژالہ باری اور طوفان نے آم کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

خیر آباد میں قریب دس افراد کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد علاقے کو ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ جس میں لوگوں کو گھر سے نکلنے پر پابندی ہے۔ جس کی وجہ سے آم تاجر بھی گھر میں قید ہو گئے ہیں۔

جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے اس علاقے کے عام کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کی۔ تو انہوں نے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس بار دوسری ریاستوں کے تاجر بھی یہاں کے مالیوں سے آم کی طلب نہیں کر پا رہے ہیں۔ کیونکہ اس مرتبہ ژالہ باری کی وجہ سے پہلے ہی آم کو کافی نقصان ہوا ہے۔ اگر لاک ڈاؤن جلد ہی نہیں کھولا گیا تو آم کے تاجروں کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.