ETV Bharat / state

مئو: لاک ڈاؤن سے بنکر سماج پر فاقہ کشی کے حالات - لاک ڈاؤن سے بنکر سماج پر فاقہ کشی کے حالات

اترپردیش کے ضلع مئو میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قومی لاک ڈاؤن کے بعد بنکر سماج پر فاقہ کشی کے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔

during lockdown in country bunker society conditions is too bad in mau uttar pradesh
لاک ڈاؤن سے بنکر سماج پر فاقہ کشی کے حالات
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 5:41 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کے بعد بنکروں کے حالات آہستہ آہستہ خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر بنکروں کے سامنے فاقہ کشی کے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن سے بنکر سماج پر فاقہ کشی کے حالات

ضلع مئو میں بنکاری کی صنعت پر کثیر آبادی منحصر ہے۔ یہاں بنکروں کے لیے دو جون کی روٹی حاصل کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد آمد و رفت بند ہو چکی ہے۔ بنکروں کے درپیش سب سے بڑی دقت خام مال کی حصولیابی ہے۔ یہ سورت، احمد آباد و دیگر شہروں سے آتا ہے۔

during lockdown in country bunker society conditions is too bad in mau uttar pradesh
لاک ڈاؤن سے بنکر سماج پر فاقہ کشی کے حالات

ٹرانسپورٹ بند ہونے سے یہ ساری سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔ ہر روز پاورلوم پر ساڑیاں تیار کر بنکر کاریگر تاجروں تک پہنچاتے تھے۔ پھر وہاں سے خام مال لے کر دوبارہ پاورلوم پر تیار کرتے تھے۔ ایک دن میں تقریباً تین ساڑیاں تیار کرنے پر انہیں چند سو روپے کی آمدنی ہوتی تھی جس سے ان کا گھر چلتا تھا۔

فی الحال کورونا وائرس کے خوف سے بنکروں کا یہ کام رک گیا ہے جس سے بنکر سماج پر فاقہ کشی کے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔

بنکر سراج الدین کہتے ہیں کہ اب تو نوبت فاقہ کشی کی آ گئی ہے۔ اگر وقت رہتے حالات نہ بدلے تو ہم لوگ برباد ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.