ETV Bharat / state

بدایوں: تعلیم یافتہ نوجوان ٹائر پنکچر کی دکان کھولنے پر مجبور - بھارت میں بے روزگاری کی شرح

بدایوں میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے گریجویٹ نوجوان پنکچر کی دکان کھولنے پر مجبور ہے۔ حالانکہ گزشتہ روز سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے اعداد و شمار کی بات کی جائے تو بھارت میں بے روزگاری کی شرح ستمبر میں کم ہوکر 6.86 فیصد ہوئی ہے۔

تعلیم یافتہ نوجوان ٹائر پنکچر کی دکان کھولنے پر مجبور

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 8:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کے سبب اپنی تعلیم چھوڑ کر مختلف کام اپنانے پڑ رہے ہیں۔ ایسی ہی کہانی جتیندر کی ہے، جو گریجویٹ تو ہیں لیکن نوکری نہیں ملنے کی وجہ سے انہوں نے اپنی تعلیم کے برعکس ٹائر پنکچر کی دکان کھولنے پر مجبور ہونا پڑا۔

جتیندر بتاتے ہیں کہ ملک اور ریاست ابھی مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ یہاں نوجوانوں کے لیے کوئی ڈھنگ کا کام نہیں ہے۔ اس لیے مجھے مجبوری میں اپنی تعلیم کو چھوڑ کر پنکچر کی دکان کھولنی پڑی۔ لیکن اس کام سے بھی مشکل سے گزر بسر ہو پاتا ہے۔ ٹائر پنکچر کا کام کوئی برا کام نہیں ہے لیکن اس میں کمائی نہیں ہے اور اس کمائی میں زندگی بسر کرنا مشکل ہے۔

آئندہ اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے جتیندر کا کہنا ہے کہ اگر ایمانداری سے انتخابات ہوئے تو بی جے پی 2022 میں اترپردیش میں ہار جائے گی۔

تعلیم یافتہ نوجوان ٹائر پنکچر کی دکان کھولنے پر مجبور

واضح رہے کہ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں بے روزگاری کی شرح ستمبر میں تیزی سے کم ہو کر 6.86 فیصد ہو گئی جو اگست میں 8.32 فیصد تھی۔ ان اعداد و شمار کے برعکس جیتندر جیسے گریجویٹ نوجوان ابھی بھی بے روزگار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.