ETV Bharat / state

بارہ بنکی: رضا کارانہ خون عطیہ میں درج کی گئی کمی - رضا کارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے افراد میں مزید کمی

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں کووڈ-19 کے باعث اس بار رضا کارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے افراد میں مزید کمی درج کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ قومی رضاکارانہ خون عطیہ ماہ میں بھی گزشتہ برس کے مقابلے تقریبا 30 فیصدی کمی درج کی گئی ہے۔وہیں ہر برس بارہ بنکی میں اس ماہ میں خون عطیہ دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا تھا۔

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 1:04 PM IST

ہر برس پورے ملک میں یکم اکتوبر کو رضاکارانہ خون کے عطیے کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس کے بعد 31 اکتوبر تک قومی رضاکارانہ خون عطیہ ماہ میں خون عطیہ کیمپ منعقد کیا جاتا ہے۔

اس ماہ میں مختلف کیمپ لگا کر عوام کو خون کے عطیہ کے تئیں بیدار کیا جاتا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ خون عطیہ کرکے اپنی حصہ داری درج کروا پائیں۔ رواں برس بھی تمام برس کی مانند اس سال بھی بارہ بنکی میں خون عطیہ ماہ منایا گیا اور مختلف کیمپ کا انعقاد کیا گیا، لیکن عوام پر کووڈ-19 کا خوف حائل رہا، جس کی وجہ سے رواں برس خون کے عطیہ میں مزید کمی درج کی گئی ہے۔

ضلع ہسپتال کے بلڈ بینک انچارج ڈاکٹر ایس کے شکلا کے مطابق گزشتہ برس اس ماہ میں تقریبآ 350 یونٹ خون کا عطیہ ہوا تھا، لیکن رواں برس تقریبآ 100 یونٹ خون کا عطیہ کم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ خون عطیہ کے معاملے میں بارہ بنکی کا ریکارڈ نمایاں رہا ہے، عوامی بیداری کی وجہ سے یہاں تمام برس خون کے عطیہ میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.