ETV Bharat / state

Drunken Husband Burnt Family: نشے میں دھت شوہر نے بیوی بچوں کو آگ کے حوالے کیا

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 8:06 PM IST

اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں واقع کپتان گنج تھانہ علاقہ میں ایک شرابی شوہر نے جھگڑے کے بعد بیوی اور دو بچوں کو آگ کے حوالے کردیا۔ اس حادثے میں بیوی کی موت ہو گئی، جب کہ دونوں بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ Drunken Husband Burnt Family

کشی نگر میں نشے میں دھت شوہر نے بیوی بچوں کو آگ کے حوالے کیا

کشی نگر: کپتان گنج تھانہ علاقے میں ایک شرابی نے اپنے خاندان کو آگ کے حوالے کردیا، جس میں اس کی بیوی بری طرح جھلس گئی۔ اسی دوران ایک بیٹی اور بیٹا بھی آگ کی زد میں آ گئے۔ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے میڈیکل کالج گورکھپور ریفر کر دیا جہاں بیوی کی موت ہو گئی اور دونوں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔Drunk Husband Burns Wife Alive In Kushinagar

ضلع کشی نگر کے کپتان گنج تھانہ علاقے کے فرد منڈیرا گاؤں میں شرابی رامسموجھ نے اپنی بیوی سبھاوتی سمیت تین بچوں کو آگ کے حوالے کردیا۔ آٹھ سالہ بیٹے انکت نے بتایا کہ اس کا باپ تین دن پہلے آیا تھا اور ماں سے جھگڑا کرکے چلا گیا تھا۔ کل دیر شام وہ پھر شراب کے نشے میں آکر جھگڑنے لگے۔ ماں ہم سب کو لے کر قریب کے اسکول میں چھپ گئیں۔ بچے نے بتایا کہ رات کو جب معاملہ ٹھنڈا ہوا تو ماں ہمارے ساتھ کمرے میں سونے چلی گئیں۔ پھر ماں بہن کی چیخیں سنائی دیں۔ گھر میں باپ نے ان پر تیل ڈال کر آگ سے جلا دیا۔ میں تخت کے نیچے چھپ گیا، لیکن چھوٹا بھائی ماں اور دیدی سمیت جھلس گئے۔

ضلع کے سپاہیہ بھٹ کے رہنے والے متوفی کے بھائی راجکمار نے بتایا کہ اس کی بہن کی شادی تقریباً 11 سال قبل رامسموجھ سے ہوئی تھی۔ رامسموجھ کے تین بھائی اور تین بہنیں ہیں جن میں دو بہنیں شادی شدہ ہیں۔ دو بھائیوں اور ایک بہن کی شادی ابھی باقی ہے۔ رامسموجھ کے والدین پہلے ہی فوت ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا بہنوئی رامسموجھ اعلیٰ درجہ کا شرابی ہے۔ پہلے وہ پینٹنگ کا کام کرتا تھا، لیکن ان دنوں وہ کچھ نہیں کر رہا ہے۔ اس کی بہن دوسرے کے کھیتوں میں کام کر کے بچوں کی پرورش کرتی تھی۔ کچھ دن پہلے رامسموجھ نے اپنے بھائی کی بھی پٹائی کی تھی۔ جمعرات کو سوتے ہوئے اس نے گھر میں پٹرول ڈال کر آگ لگا دی، جس میں چار سالہ بھتیجا ارون اپنی بہن سبھاوتی اور بھتیجی مسکان سمیت جھلس گئے۔ اسی دوران میڈیکل کالج میں اس کی بہن کی موت ہوگئی۔

متھولی چوکی کے انچارج امت کمار سنگھ نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے بعد شرابی شوہر نے گھر کو آگ لگا دی، جس میں بیوی سمیت دو بچے جھلس گئے، جب تک گاؤں والے موقع پر پہنچتے، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ گرام پردھان کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور تینوں کو ہاٹا سی ایچ سی میں داخل کرایا، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے سبھی کو میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔ اس دوران بیوی کی میڈیکل کالج میں موت ہو گئی۔ فی الحال ملزم کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نشے میں دھت نوجوان گیا سے مال گاڑی کی چھت پر بیٹھ کر دھنباد پہنچا، ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.