متھرا: ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا کے کوسی کلاں تھانہ پولیس نے کوسی برہنا سڑک پر گشت کے دوران بین ریاستی اسمگلر گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 185 کلو گرام گانجا برآمد کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گانجے کی یہ کھیپ اڑیسہ سے اسمگلنگ کر کے متھرا کے آس پاس فروخت کرنے کے لئے لائی گئی تھی۔ ایس پی دیہات ترگن بشین نے بتایا کہ اتوار کو کوسی برہنا سڑک پر رات گشت کے دوران گانجا برآمد کیا گیا تھا۔ Mathura Police Action Against Drugs Smuggler
پولیس نے اسمگلر سرغنہ متھرا باشندہ موہت کو 185 کلوگرام گانجے کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ وہیں اس کا بھائی سچن اور اس کادوست ساگر ولد وجئے سنگھ گانجا لے جانے والی گاڑی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ برآمد گانجے کی قیمت 25لاکھ روپئے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گانجا اسمگلر اڑیسہ سے گانجے کی اسمگلنگ کرتے ہیں اور اسے جنگل میں اتارتے ہیں۔ وہاں سے انہیں نوہ، میوات، کاما، پنہانا وغیرہ میں بڑے خریدار کو فروخت کرتے ہیں۔ایک یا دو خوراک کی پڑیا بناکر گانجے کو فروٹ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Drug Trafficker Arrested in Mumbai: ممبئی میں منشیات اسمگلر گرفتار
یو این آئی