ریاست اتر پردیش کے جونپور میں شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے فیض آباد شاہراہ پر واقع ایک مال گودام سے صبح سویرے منشیات کے غیر قانونی کاروبار کو ایس ٹی ایف اور این سی بی کی مشترکہ ٹیم نے انکشاف کرتے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ این سی بی لکھنؤ کو مخبر سے خبر موصول ہوئی تھی کہ علاقے میں غیر قانونی کاروبار کئی مہینوں سے بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
مخبر کی اطلاع پر ایس ٹی ایف اور این سی بی کی مشترکہ ٹیم نے فیض آباد شاہراہ پر ایک گودام کے باہر کھڑی ہوئی دو ٹرکوں اور گودام پر چھاپے ماری کر ٹرک میں لوڈ کروڑوں کے ممنوعہ فینسا ڈل لنکٹس سیرپ برآمد کر چھ افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا ہے۔
فی الحال گرفتار شدہ ملزمان کو ایس ٹی ایف نے ریاستی اسپتال سے طبی معائنہ کے بعد اپنے ہمراہ لے گئی ہے۔
گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت 21 سالہ جئے سنگھ ولد رادھے شیام ساکن موضع لوہتا تھانہ سرائے خواجہ جونپور،ب 27 سالہ زاہد ولد صدیق، امین خان ولد راجو خان ساکن گن ہریانہ، 34 سالہ چندن گپتا ولد راجکمار ساکن فیض آباد روڈ بھادی تھانہ شاہ گنج ضلع جونپور، 50 سالہ جتیندر پرجا پتی ولد اہیبرن ساکن موضع معروف پور تھانہ گورا بادشاہ پور ضلع جونپور، 36 سالہ برجیش سنگھ ولد جگت سنگھ ساکن موضع ترسن تھانہ گورا بادشاہ پور ضلع جونپور، کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایودھیا میں مسجد کا سنگ بنیاد 26 جنوری کو
اتنے بڑے معاملہ کا انکشاف ہونے کی وجہ سے شہر اور آس پاس کے علاقوں میں افرا تفری کا ماحول ہے۔