اترپردیش میں سہارنپور کے ایس پی اتل شرما نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ 6 مارچ کو بوڑیہ یمنانگر کے رہنے والے شرد کمار جین نے تھانہ نکوڑ میں تحریری شکایت درج کرائی تھی کہ سرساوہ روڑ پر کچھ بدمعاشوں نے ڈرائیور کو یرغمال بناتے ہوئے لکڑی سے بھرے ان کے ٹریکٹر کو لوٹ لیا۔
اتل شرما نے بتایاکہ تحریری شکایت وصول ہونے کے بعد پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور تین بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے لوٹی گئی ٹریکٹر اور لکڑی کو برآمد کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں کے پاس سے اسلحہ کو ضبط کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بدمعاشوں کی شناخت نثار، اوپکار اور رینو کمار ساکن جان کھیڑہ تھانہ رامپور کی حیثیت سے کی گئی۔ ایس پی دیہات نے بتایاکہ دیگر فرار بدمعاشوں کی تلاش کی جارہی ہے۔