ETV Bharat / state

Driver Thrown Injured Man کار کی ٹکر سے نوجوان کی موت، ڈرائیور نے لاش نہر میں پھینک دی

مظفّرنگر کے کوتوالی علاقے میں سڑک حادثے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور شدید طور پر زخمی نوجوان کو تالاب میں پھینک دیا اور موقعے سے فرار ہوگیا۔ اس واقعے کے منظرعام پر آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل پھیل گئی۔ مقامی لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

کار کی ٹکر سے نوجوان کی ہوئی موت ڈرائیور نے نہر میں پھیکی لاش

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 2:02 PM IST

کار کی ٹکر سے نوجوان کی ہوئی موت ڈرائیور نے نہر میں پھیکی لاش

مظفّرنگر: ریاست اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے نوجوان کو علاج کے لیے ڈرائیور اپنے ساتھ لے گیا۔ تاہم راستے میں ہی زخمی نوجوان کے دم توڑ نے کے بعد ملزم ڈرائیور نے نوجوان کی لاش کو نہر میں پھینک دیا اور خود موقع سے فرار ہوگیا۔ صبح جب یہ معاملہ سامنے آیا تو محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ واقعے کے دو روز بعد پولیس نے متوفی نوجوان کی لاش نہر سے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق مظفّرنگر کوتوالی علاقے کے روہانہ ٹول ٹیکس کے قریب چھپار تھانہ علاقے کے بسیڈا گاؤں کا رہنے والا 32 سالہ منوج جو گاؤں میں ہی ایک کباڑ کی دکان پر کام کرتا تھا، جمعرات کی دوپہر جب منوج سڑک پار کر رہا تھا اسی وقت مظفّر نگر کے رام پور تیراہے کی طرف جا رہی ماروتی سوئفٹ کار سے ٹکرا گیا۔ ٹکر کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ کار کو سہارنپور ضلع کے دیوبند تھانہ علاقے کے تحت بچیٹی گاؤں کا ایک 20 سالہ لڑکا چلا رہا تھا۔

موقعے پر موجود لوگوں کے مشورے پر اس نے زخمی منوج کو اپنی کار کی پچھلی سیٹ پر بٹھایا اور اسے مظفر نگر ضلع اسپتال کے لیے لے کر چل پڑا۔ زخمی منوج اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ یہ دیکھ کر کار ڈرائیور بری طرح گھبرا گیا اور ہسپتال پہنچنے کے بجائے اس نے کار کو واپس موڑ لیا اور منوج کی لاش کو مبینہ طور پر چرتھاول تھانہ علاقہ کے پاوٹی گاؤں کے قریب کٹیسرا نہر میں لے جا کر پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Cow Smugglers Arrest اترپردیش میں مبینہ گائے اسمگلروں اور پولیس کے درمیان تصادم، دو گرفتار

معاملے کا علم ہونے پر پولیس نے ملزم کار ڈرائیور کو اس کے گاؤں سے حراست میں لے لیا، پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت گھبرایا ہوا تھا۔ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا کریں اور کیا نہ کریں۔ اس کے بعد اس نے لاش کو نہر میں پھینک دی۔ اس کے بعد پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے متوفی نوجوان کی لاش کی نہر میں تلاش شروع کر دی۔پولیس نے بتایا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔سی سی ٹی کے ذریعہ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.