ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا میں یوپی روڈ ویز کی بس سرسہ گول چکر کے پاس حادثے کا شکار ہوگئی۔
تیز رفتار سے سڑک پر دوڑتی بس ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بس نے اپنا توازن کھو دیا۔
یہ بس نوئیڈاسے بلندشہر جا رہی تھی۔
بس حادثے کے دوران بس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کے علاوا محض تین سواریاں تھیں۔
ڈرائیور کو شدیدچوٹ آئی اور دیگر زخمی سواریوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اس کے علاوہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا کیوں کہ بس کے اندار سواریاں بہت کم تھیں۔