ETV Bharat / state

Drinking Water in UP پینے کا صاف پانی اگلے سال مارچ تک ہر گھر پہنچ جائے گا، یوگی - پینے کے پانی پر یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جل جیون مشن اور نمامی گنگے پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا تاکہ ریاست کے ہر شہری کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔ نے کہا کہ 'مارچ 2024 تک ہر گھر شفاف پینے کا پانی پہنچ جائے گا۔' Yogi Adityanath on Drinking Water

مارچ 2024 تک ہر گھر پہنچ جائے گا شفاف پینے کا پانی، یوگی

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 5:20 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو جل جیون مشن اور نمامی گنگے پروجکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہر گھر شفاف پینے کے پانی کو اگلے سال مارچ تک پہنچانے کی ہدایت دی۔ یوگی نے کہا کہ 'ہر گھر نل-ہر گھر جل' کے عزم کے ساتھ ریاست کے 2.65 کروڑ دیہی خاندانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے ایک عظیم الشان مہم چل رہی ہے۔ جل جیون مشن کے آغاز سے پہلے صرف 5.16 لاکھ خاندانوں کو نل سے پینے کا صاف پانی ملتا تھا۔ مسلسل کوششوں سے آج 01 کروڑ 30 لاکھ سے زائد خاندانوں کے لیے پینے کے صاف پانی کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ صرف مالی سال 2022-23 میں 59.38 لاکھ کنکشن دئے گئے ہیں۔ باقی گھروں کو بھی پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کی سہولت ملنی چاہیے، اس لیے اس کام کو وقت کی پابندی کے ساتھ مرحلہ وار مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن وزیر اعظم نریندر مودی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے نفاذ کا مرکزی حکومت مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ یہ خوش آئند ہے کہ جون 2023 کے سروے میں اچیور زمرے میں تینوں اضلاع (گوتم بدھ نگر، جالون اور شاہجہاں پور) کا تعلق اتر پردیش سے ہے۔ مین پوری اور اوریا کو پرفارمرز کے زمرے میں سب سے اوپر دو پوزیشنیں ملی ہیں، جبکہ اعظم گڑھ نے خواہشمندکے زمرے میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح کی کوششیں تمام اضلاع میں ہونی چاہئیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپریل 2022 میں ریاست میں ہر ماہ 22,714 نل کنکشن بنائے جا رہے تھے، جو مئی 2023 میں ہر ماہ 12.96 لاکھ کنکشن تک پہنچ گئے ہیں۔ اس وقت روزانہ 43 ہزار نل کنکشن لگائے جا رہے ہیں، اسے روزانہ 50 ہزار تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے جل جیون مشن کی تکمیل کے لیے مارچ 2024 کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ہر حال میں اس مدت تک ہر گھر میں نل کے ذریعے پانی کی سہولت فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کے 'جل جیون مشن' سے ایک سال میں جڑے پانچ کروڑ سے زیادہ کنبے

یوگی نے کہا کہ جل جیون مشن جیسی قومی اسکیموں کی کامیابی، جو عام آدمی کی زندگی کو آسان بناتی ہے، اتر پردیش کی کارکردگی پر منحصر ہے۔ اتر پردیش ایک بڑی ریاست ہے، اس لیے ہماری ذمہ داری بھی بڑی ہے۔ جل جیون مشن کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ضرورت کے مطابق افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے۔ ہر گاؤں میں تربیت یافتہ پلمبر تعینات کیے جائیں۔ اس میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ اور وندھیا خطہ میں پینے کا صاف پانی ایک خواب تھا۔ آج یہ خواب پورا ہو رہا ہے۔ یہ دونوں خطے اولین ترجیح میں ہیں۔ مسلسل کوششوں سے مہوبہ ریاست کا پہلا ایسا ضلع بننے جا رہا ہے، جہاں ہر گھر میں نل کے پانی کی سہولت ہوگی۔ جھانسی، للت پور، ہمیر پور، جالون، باندہ، چترکوٹ، مرزا پور، سون بھدرا سمیت پورے وندھیا-بندیل کھنڈ میں اگلے 02 مہینوں میں ہر گھر میں نل کے پانی کا ہدف پورا کرلیا جائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.