ETV Bharat / state

Water Scarcity in Muslim Area: علیگڑھ کے مسلم اکثریتی علاقہ میں پینے کے پانی کی قلت - پینے کے پانی کی قلت سے لوگ پریشان

اترپردیش کے ضلع علیگڑھ شہر کے مسلم اکثریتی علاقے عیدگاہ کے قریب شاہ جمال میں گذشتہ کئی ماہ سے پینے کے پانی کی قلت سے مقامی لوگ پریشان ہیں۔ صبح شام کسی بھی وقت کچھ دیر کے لیے پانی آتا ہے اور وہ بھی گندہ ہوتا ہے جو پینے کے قابل نہیں ہوتا۔ Lack of Drinking Water in Muslim Area

پینے کے پانی کی قلت
پینے کے پانی کی قلت
author img

By

Published : May 25, 2022, 4:16 PM IST

علیگڑھ: جہاں ایک جانب ضلع علی گڑھ میں اسمارٹ سٹی کے تحت زور و شور سے کام چل رہا ہے۔ تمام خاص چوراہوں اور سڑکوں کی کشادہ کاری و مرمت جاری ہے۔ ٹریفک سگنل، فٹ پاتھ، ڈیوائیڈر، رنگ و روغن، روشنی وغیرہ کی جا رہی ہے۔ وہیں علی گڑھ عید گاہ کے قریب ایک مسلم اکثریتی علاقہ ایسا بھی ہے جہاں لوگ پینے کے پانی کے لیے پریشان ہیں۔ ان علاقوں میں یا تو پانی آتا ہی نہیں اور اگر آبھی جاتا ہے تو اتنا گندہ ہوتا ہے کہ پینے کے قابل نہیں ہوتا۔ Water Shortage in Aligarh

گندہ پانی سپلائی ہونے سے مقامی لوگ پریشان

پینے کا پانی نہ ملنے پر مقامی لوگ بری طرح متاثر ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے اس علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے۔ صبح شام کسی بھی وقت کچھ دیر کے لیے پانی آتا ہے اور وہ بھی گندہ ہوتا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے بلدیہ کے عہدیداران کو بھی بُلا کر یہاں پر پانی کی کمی اور گندہ پانی دکھایا تاہم ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

نلوں میں آنے والا گندہ پانی
نلوں میں آنے والا گندہ پانی

مقامی لوگوں نے بتایا پورا رمضان کا مہینہ اسی طرح گزر گیا۔ صرف عید کے روز اچھا پانی سپلائی کیا گیا۔ پانی کی کمی کی شکایت کئی مرتبہ کی جاچکی ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی طرح کی کارروائی نہیں ہوئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا شاید کچھ جگہ پانی کی پائپ لائن میں لیکیج ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی نہیں آتا اور جو آتا بھی ہے تو وہ گندہ پانی آتا ہے ایسا لگتا ہے کہ نالے کا پانی مل کر آ رہا ہے جس کو اگر برتن میں لینے کے بعد ہلایا جاتا ہے تو اس میں جھاگ پیدا ہوتی ہے اور پانی زرد رنگ کا ہوتا ہے۔

گندہ پانی سپلائی ہونے سے مقامی لوف پریشان

مقامی لوگ پینے کا پانی خرید کر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں اور روزمرہ کی دیگر ضروریات کے لیے علاقے کے گھروں میں لگے بورویل سے پانی بھر کر کسی طرح سے گزارا کر رہے ہیں۔ وہیں کچھ مقامی لوگوں کا حکومت اور بلدیہ کے اعلی عہدیدار پر یہ بھی الزام ہے کہ مسلم اکثریتی علاقے ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی نہیں دیا جارہا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ اگر علیگڑھ واٹر کارپوریشن اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین علاقے میں موجود پانی کی پائپ لائنس کے لیکیج ڈھونڈ کر ان کی مرمت کردیں تو پانی کی سپلائی کے ساتھ پہلے کی طرح صاف پانی بھی آنا شروع ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.