ETV Bharat / state

Dr ST Hassan On Bilawal Bhutto Remarks وزیر اعظم کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ برادشت نہیں کیا جائے گا، ایس ٹی حسن

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 8:17 AM IST

بلاول بھٹو کے قابل اعتراض ریمارکس پر رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے کہا کہ ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف 4 دن پہلے سیاست میں آنے والا لیڈر ایسی بات کرے۔ Dr ST Hassan On Bilawal Bhutto Remarks

ایس ٹی حسن
ایس ٹی حسن

مرادآباد: اترپردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے یوپی کے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں مسلمانوں کو ٹکٹ دینے کے بی جے پی کے اعلان پر کہا کہ وہ ان کی پہل کا خیرمقدم کریں گے۔

ایس ٹی حسن

ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مزید کہا کہ ان کا اصل مقصد مسلم ووٹ کو تقسیم کرنا ہے۔مسلمان یا کوئی اور کمیونٹی اتنی بیوقوف نہیں کہ آپس میں لڑیں، بھارتیہ جنتا پارٹی لوکل باڈی الیکشن میں کلین ہونے جا رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی صرف نفرت کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔ جب کہ لوگ اب چاہتے ہیں کہ روزگار، ترقی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سیاست ہو، اب عوام بی جے پی سے تنگ آچکی ہے۔ Dr ST Hasan Slams Bilawal Bhutto

بلاول بھٹو کے ریمارکس پر پوچھے گئے ایک سوال پر رکن اسمبلی ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ نریندر مودی صرف بی جے پی کے وزیراعظم نہیں وہ ہم سب کے اور پورے بھارت کے وزیر اعظم ہیں ان کے خلاف کچھ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الگ بات ہے کہ ہمارے ان سے اختلافات ہوں یا ان کے ہم سے اختلافات ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپس میں لڑیں یا کچھ بھی کریں لیکن ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ ہمارے وزیراعظم کے لیے کوئی بھی لیڈر کچھ بھی کہیں۔ Dr ST Hasan Slams Bilawal Bhutto

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف انتہائی قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن مرچکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ اب بھارت کا وزیراعظم بھی ہے۔ بھٹو نے یہ بات بھارت کے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز کہنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو کے اس متنازعہ ریمارکس پر بھارت میں غم و غصہ پایا جارہا ہے اور دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔Pak FM on PM Modi

یہ بھی پڑھیں : BJP Holds Nationwide Protests اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں بی جے پی کارکنان کا بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.