ETV Bharat / state

Nawaz Deobandi Pays Tribute to Lata Mangeshkar: لتا منگیشکر کے انتقال پر ڈاکٹر نواز دیوبندی کا اظہار افسوس

author img

By

Published : Feb 6, 2022, 8:40 PM IST

لتا منگیشکر کے انتقال Lata Mangeshkar Passed Away پر عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبند نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک نے اپنا ایک بیش قیمتی اثاثہ کھودیا ہے۔ Nawaz Deobandi Pays Tribute to Lata Mangeshkar

Nawaz Deobandi Pays Tribute to Lata Mangeshkar: لتا منگیشکر کے انتقال پر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے افسوس کا اظہار کیا

جادوئی آواز میں 20 سے بھی زائد زبانوں اور پچاس ہزار سے بھی زیادہ نغموں کو اپنی آواز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر Lata Mangeshkar کی وفات پر ڈاکٹر نواز دیوبند نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لتا منگیشکر بحیثیت گلوکارہ بھارت ہی کی نہیں بلکہ عالمی سطح پر گلوکاری کا عظیم شاہکار اور کوہ نور تھیں۔

انہوں نے لتا منگیشکر کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم فنکارہ کی موت سے صرف بھارتی فلمی دنیا یا گلوکاری کا ہی نقصان نہیں ہوا ہے بلکہ اس ملک نے اپنا ایک بیش قیمت اثاثہ کھودیا ہے۔

ڈاکٹر نواز دیوبندی نے بتایا کہ لتا منگیشکر سے ان کی سب سے پہلی ملاقات ممبئی کے ایک مشاعرہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لتا منگیشکر بھارت کے ماتھے کا تاج، تاریخی اثاثہ اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن تھیں۔ Nawaz Deobandi Pays Tribute to Lata Mangeshkar

انہوں نے جن نغمات کو اپنی سریلی آواز بخشی وہ نغمات آج بھی اور ان کے جانے کے بعد صدیوں تک لوگوں کی زبانوں پر گنگنائے جاتے رہیں گے۔ انہوں نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندگی ایسے جیو کہ دشمنوں کو رشک ہو اور موت ہو تو ایسی کہ دنیا دیر تک ماتم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: Lata Mangeshkar passes away: لتا منگیشکر کے انتقال پر مودی سمیت کئی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

انہوں نے کہا کہ قدرت نے ہر ملک کو کچھ نہ کچھ انمول تحفہ عطا کیا ہے، بھارت کو لتا منگیشکر کی شکل میں آواز کا جادو گر بناکر بہترین تحفہ عنایت کیا گیا۔ ڈاکٹر نواز دیوبند ی نے بتایا کہ لتا منگیشکر نے تقریباً ہر بھارتی زبان میں لکھے نغمات کو اپنی سریلی آواز میں گاکر ان گیتوں کو زندگی بخشی ہے۔ Nawaz Deobandi Pays Tribute to Lata Mangeshkar

واضح ہو کہ لتا منگیشکر نے ایک ہزار سے زائد ہندی فلموں میں گانے گائے، انہوں نے ہندی سنیما کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی سنیما میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے لتا منگیشکر کو پدم بھوشن، پدم وبھوشن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سمیت کئی قومی و فلمی ایوار ڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف اپنی جادوئی آواز سے مسحور کیا بلکہ اپنی حیرت انگیز شخصیت سے وہ ہمیشہ سب کی پسندیدہ رہیں۔ Nawaz Deobandi Pays Tribute to Lata Mangeshkar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.