ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف علی گڑھ کے سول لائنز پولیس اسٹیشن میں 13 دسمبر کو دفعہ 153-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق ، ڈاکٹر کفیل خان نے اے ایم یو کے قریب 600 طلباء سے خطاب کیا اور سی اے اے پر متنازع بیان دیا۔
کفیل خان کو آج صبح 11 بجے ممبئی باغ کے احتجاج میں شریک ہونا تھا۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ممبئی باغ میں خواتین مظاہرین کی جانب سے غیر معینہ مدتی احتجاج کا آج چوتھا دن ہے۔