ETV Bharat / state

Peace Party on Madrasas Investigation مدارس کی جانچ و مسجدوں کو مندر ثابت کرنے کی سازش، ڈاکٹر ایوب - ڈاکٹر ایوب کی یوپی حکومت پر تنقید

پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ 'ملک میں بڑھتی مہنگائی و بے روزگاری سے عوام پریشان ہے اور بی جے پی گمراہ کر کے راج کرنے والی پالیسی سے واقف ہو چکی ہے۔ بی جے پی عوام میں گرتی اپنی شبیہ کے سبب 2024 کے پارلیمانی انتخاب کی تیاری ابھی سے شروع کر دی ہے۔' Dr Ayub Ansari on Madrasas investigation

مدارس کی جانچ و مسجدوں کو مندر ثابت کرنے کی سازش، ڈاکٹر ایوب

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 1:18 PM IST

پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے مدارس کی جانچ و مسجدوں کو مندر ثابت کرنے کی سازش پر اپنے ردعمل میں کہا کہ 'بی جے پی کی آسام و اترپردیش کی حکومت مسلمانوں کے مذہبی اداروں کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑ گئی ہے۔ آسام میں تین بڑے مدارس کو بلڈوزر سے منہدم کرایا جا چکا ہے، اب اترپردیش میں مدارس کی جانچ کا حکم جاری کیا گیا ہے ، جبکہ ان کے حامی مسجدوں کو مندر ثابت کرنے کی سازش کر ملک میں بدامنی پھیلانے کے لئے کوشاں ہیں۔' Dr Ayub criticism on UP government

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی و بے روزگاری سے عوام پریشان ہے اور بی جے پی گمراہ کر راج کرنے والی پالیسی سے واقف ہو چکی ہے۔ بی جے پی عوام میں گرتی اپنی شبیہ کے سبب 2024 کے پارلیمانی انتخاب کی تیاری ابھی سے شروع کر دی ہے ،جس کے لئے وہ فرقہ وارانہ کارڈ کھیل کر پولرائزیشن کی سیاست کے لئے ایک مرتبہ پھر مدارس کی جانچ کا حکم دے کر پروپگنڈہ شروع کر دیا ہے ،اور ان کے حامی مسجدوں کو مندر ثابت کرنے کے لئے عدالت جا کر عوام خصوصی طور سے ہندووں میں بھرم پھیلانا شروع کر دیا ہے ،کہ ہندوتو کی حفاظت صرف بی جے پی کر سکتی ہے ،جس کے لئے سازش کے تحت ایک مہم شروع کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مدارس میں جہاں انسانیت کا سبق دیا جاتا ہے ،وہیں مساجد عبادت کے لئے ہوتی ہیں ،اور کسی بھی مندر کو توڑ کر مسجد بنائی ہی نہیں جا سکتی ،اس کی شریعت اجازت نہیں دیتا ۔ بی جے پی و آر ایس ایس حامی یہ پروپگنڈہ کر رہے ہیں کہ ملک کے کئی مندروں کو توڑ کر مسجد بنائی گئی ہے ،یہ پوری طرح جھوٹ پر مبنی اور یہ افواہ ملک میں بدامنی پیدا کرنے والی ہے ۔ مدارس و مسجدیں لوگوں کے تعاون و چندے سے بنائی جاتی ہیں ۔جن مدارس کو حکومت سے گرانٹ نہیں مل رہی ہے ،ایسے مدارس کی جانچ غیر قانونی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: Badaun Jama Masjid Controversy بدایوں کی شمسی جامع مسجد کی جگہ مندر ہونے کا دعویٰ

ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ حکومت کی منشاء مدارس و مساجد کے تئیں اچھی نہیں ہے ۔ بی جے پی پارلیمانی انتخاب کی تیاری کے ضمن میں ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ پولرائزیشن کا کھیل کھیل کر اقلیت و اکثریت کے مابین کھائی پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔بی جے پی کی فرقہ وارانہ کوشش سے عوام گمراہ ہونے والی نہیں ہے ،ان کے لئے اس مرتبہ پنگھٹ کی ڈگر بہت مشکل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیس پارٹی بی جے پی کی سازش سے پوری طرح واقف ہے ،جس کے لئے مہم چلاکر ان کی سازش سے عوام کو بیدار کرے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.