نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کی پولس نے سیکٹر-8 میں واقع کچی آبادی میں 12 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے ملزم ڈاکٹر شہزاد کو محض 12 گھنٹے کے اندرانکاؤنٹر کے بعد گرفتار کر لیا۔ ملزم ڈاکٹر پولیس سے بچنے کے لیے پارک کے کھنڈر میں چھپا ہوا تھا۔ بقول پولیس اس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم ڈاکٹر شہزاد دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
سارا معاملہ کیا ہے
نوئیڈا کے فیز ون تھانہ علاقے کے سیکٹر 8 میں ایک 12 سالہ معصوم بچی اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔ وہ جمعرات کی دوپہر گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ اس دوران محلے میں رہنے والے جھولا چھاپ ڈاکٹر شہزاد نامی نوجوان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد لڑکی خون میں لت پت تھی۔ یہ دیکھ کر گھر والے ڈر گئے۔ لڑکی سے معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ تھانہ فیز ون کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ہسپتال پہنچا دیا۔ لڑکی کی حالت خراب بتائی جاتی ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا۔
ملزم پارک میں چھپا ہوا تھا:
ڈی سی پی ہیڈکوارٹر وشال پانڈے کے مطابق اس واقعہ کے بعد فیز ون پولیس اسٹیشن نے کیس کی رپورٹ درج کی ہے۔ ملزم کی تلاش کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں تھیں ۔آج صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم نوئیڈا کے سیکٹر-10 کے ایک پارک کے کھنڈرات میں چھپا ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور پارک میں موجود کھنڈرات کو گھیرے میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:Maqbara Alia عالیہ بیگم کا مقبرہ خستہ حال، جانیں چھتر کنول سے عالیہ بیگم کیسے بنیں
ملزم بہار کا رہنے والا ہے:
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ڈاکٹر شہزاد اصل میں چلہان، تھانہ بہیڑی، ضلع دربھنگہ، بہار کا رہنے والا ہے۔ وہ نوئیڈا کے سیکٹر 8 میں رہتا ہے۔ ملزم کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم نے ملزم سے ایک پستول اور 2 زندہ کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس ملزم کی دیگر مجرمانہ تاریخ کی تفتیش کر رہی ہے۔