میرٹھ: میرٹھ میں تھانہ کھر کھودا علاقے میں واقع ہاپوڑ روڈ پر بنے پی اے سی سینٹر کے قریب غریب ملن بستی میں جھونپڑیوں میں دیر رات اچانک آگ لگنے سے غریبوں کے آشیانے جل کر راکھ ہو گئے جس میں تقریباً 70 سے زائد جھونپڑیاں تھیں، وہ سب جل کر خاک ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی قریب آدھا درجن گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ پولیس فورس اور فائر بریگیڈ کے جوانوں کی مدد سے آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔ اس حادثہ میں کسی کو جان کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ dozens of huts burnt in Meerut Fire Breaks Out
یہ بھی پڑھیں:
بتایا گیا ہے کہ اس حادثہ میں 70 سے زائد جو جھونپڑیاں تھیں وہ جل کر خاک ہوگئیں۔ جن میں پلاسٹک پنی چننے والے بنگالی لوگ رہتے ہیں، آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع 112 نمبر پولیس کو دی گئی جس پر پولیس تقریباً آدھے گھنٹے بعد موقع پر پہنچی اور اس کے بعد ہی فائر بریگیڈ کو واقعہ کی اطلاع دی گئی، فائر ڈیپارٹمنٹ کی قریب سات گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، اور آگ کو بجھانے کی کشش کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس فورس بھی پہنچی اور سی او کوتوالی اروند کمار چورسیا اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے سی او بھی موقع پر پہنچ گئے، گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، لیکن غریب محنت مزدوری کرنے والے پلاسٹک کچرا اور پننی چن کر محنت مزدوری کرنے والے افراد کے آشیانے اور محنت سے جمع کی گئی تمام رقم جل کر راکھ ہوگئی۔ سی او اروند کمار چورسیا نے کچی آبادی کے مکینوں کو حکومتی مدد کا یقین دلایا۔