اس گئوشالہ میں 90 سے زائد جانور ہیں۔ نہ تو اس گئوشالہ میں ان جانوروں کو بچانے کے لیے کوئی انتظام ہے اور نہ ہی گئوشالہ میں کسی طرح کی کوئی گھیرا بندی کی گئی ہے۔ اس سردی میں جانوروں کی موت ہوتی ہی جا رہی ہے۔ گائیوں کو سردی سے بچانے کے لیے آگ کا انتظام بھی نہیں کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہر بلاک میں 4 گئوشالاؤں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔ ان دنوں ان گئوشالاؤں میں 2 ہزار سے زیادہ بے سہارا جانور ہیں۔ اس کے باوجود جلال پور کے علاقے لہنگ پور میں عارضی گئوشالہ میں 90 جانوروں کو رکھا گیا تھا۔
جانوروں کی موت میں اضافے کی وجہ سے ، گئوشالہ کے احاطے میں ہی گڑھے کھود کر مردہ جانوروں کو دفن کیا جا رہا ہے۔
گئوشالہ انچارج حولدار یادو نے بتایا کہ 'جانوروں کو کھانا کھلانے کے لیے صرف سوکھا بھوسا ہی موجود ہے۔ پہلے جانوروں کو کھلانے کے لیے کھانا ملا تھا، جو اب ختم ہوچکا ہے۔'