ETV Bharat / state

نوئیڈا میں نشہ پارٹی کرتے ہوئے درجنوں گرفتار - etv bharat urdu

اترپردیش کی نوئیڈا پولیس نے اتوار کی صبح بڑی کارروائی کرتے ہوئے یمنا کھادر کے فارم ہاؤس سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 45 لڑکے اور 16 لڑکیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

party in lockdown, 61 arrested_vis_up_noida_upur10010
نوئنڈا میں نشہ پارٹی کرتے ہوئے درجنوں گرفتار
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 12:18 PM IST

لاک ڈاؤن کے باوجود نوئیڈا میں نشہ اور ریو پارٹیوں کا عمل رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اتوار کی صبح بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 طلباء اور طالبات کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ وہیں دیر رات نوئیڈا کے علاقے یمنا کھادر کے فارم ہاؤس پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ جہاں نشہ پارٹی چل رہی تھی۔ پولیس نے 61 نوجوانوں اور لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں 45 لڑکے اور 16 لڑکیاں شامل ہیں۔ فارم ہاؤس سے بھاری مقدار میں شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق کوتوالی ایکسپریس وے کے علاقے سیکٹر 135 میں واقع فارم ہاؤس میں رات کے کرفیو کے دوران "ڈرگ پارٹی" چل رہی تھی۔ پولیس کو اطلاع ملی اور چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

اتوار کی شام پولیس نے فارم ہاؤس سے 61 افراد کو گرفتار کیا۔ اس میں 45 نوجوانوں اور 16 لڑکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ، کوتوالی ایکسپریس وے پولیس نے علاقے میں جاری تیسری "ڈرگ پارٹی میں لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ گریٹر نوئیڈا کا رہائشی اے کے چڈھا کا یمنا کے کنارے پر ایک فارم ہاؤس ہے۔ جسے شراب پارٹی کے لئے بُک کیا گیا تھا۔ جب پارٹی کے بارے میں اطلاع ملی تو پولیس نے محکمہ ایکسائز کے ساتھ مل کر فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔

جیسے ہی پولیس موقع پر پہنچی، پارٹی کرنے والے نوجوانوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ لیکن پولیس نے سب کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے 16 لڑکیوں اور 45 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ وبائی ایکٹ اور سیکشن 188 کے علاوہ سب کو ایکسائز ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع سے غیر ملکی شراب اور حقہ و دیگر سامان بر آمد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.