ریاست اترپردیش، ضلع مظفرنگر کے شہر کوتوالی کے پینا بائی پاس پر گذشتہ رات ایک مسافر بردار گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی۔ اس کی وجہ سے ایک درجن سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔
یہ تمام مسافر ہریدوار سے گنگا میں اسنان کرکے اپنے گھر واپس ہریانہ کے جیند واپس جا رہے تھے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور ایمبولینس کی ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔
زخمی مسافر کرشنا نے بتایا کہ تمام لوگ ہریانہ کے جیند کے رہنے والے ہیں اور ہم تمام لوگ ہریدوار میں گنگا اسنان کرکے واپس آرہے تھے کہ روڑکی میں ہماری گاڑی حادثے کی شکار ہوگئی۔
اس حادثے میں چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں بچے، خاتون اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو پولیس اور ایمبولینس کے ذریعے ضلع اسپتال پہنچایا گیا ہے۔