ETV Bharat / state

رمضان المبارک میں ائمہ و موذنین کا خاص خیال رکھیں: مفتی بنارس - urdu news

برکت والے مہینے رمضان المبارک کی آمد ہو چکی ہے۔ ایسے میں رمضان المبارک کا ادب و احترام کرتے ہوئے اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، روزے رکھیں اور ذکر و اذکار کریں۔

dont ignor poor and needy in ramazan
رمضان المبارک میں ائمہ موذنین کا خاص خیال رکھیں:مفتی بنارس
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 9:41 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بنارس کے مفتی عبد الباطن نعمانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سبھی لوگ اس ماہ کا احترام کرتے ہوئے روزہ رکھیں عبادت کریں صدقات و عطیات نکال کر اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں مختلف حالات ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر ہم لوگوں کے بیچ میں ہے ایسے میں ہمیں کورونا کی گائیڈ لائن پر بھی عمل کرنا چاہئے جس سے نہ صرف ہم خود اپنی جان بچا سکیں گے بلکہ دوسروں کو بھی بیماری میں مبتلا نہ ہونے میں مدد کریں گے۔

رمضان المبارک میں ائمہ موذنین کا خاص خیال رکھیں:مفتی بنارس

انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنے والوں میں مساجد کے ائمہ و مؤذنین اور مدارس کے اساتذہ رہے ہیں۔ ایسے میں صاحب استطاعت زکوۃ نکالتے ہوئے ان تمام لوگوں کا خاص خیال رکھیں اور ان کو اپنی رضا سے نوازیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک ایسا پروگرام بنایا جائے جس کی وجہ سے گردونواح میں حاجت مند افراد فائدہ حاصل کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.