کیرانہ: ریاست اتر پردیش کے کیرانہ میں واقع القران اکیڈمی کی جانب سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایک پریس کانفرنس مفتی اطہر شمسی نے منعقد کی ۔ جس میں انہوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کسی بھی انسان کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی کو کافر کہے اس بات کا فیصلہ کرنا صرف اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔ Don't call Someone a Kafir says Mufti Athar Shamsi
حال ہی میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ 5 مسلم دانشوران نے ملاقات کی تھی جس میں سابق الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی، سابق رکن پارلیمان شاہد صدیقی، دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ اور کاروباری سعید شیروانی شامل تھے۔ Mufti Athar Shamsi on Kafir Issue
اس ملاقات کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ موہن بھاگوت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں کافر، جہاد اور گوکشی پر اعتراض ہے۔ یعنی غیر مسلموں کو کافر کہنا مسلمانوں کو جہاد کے نام پر اکسانہ اور گو کشی کرنا۔
اس بات چیت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا یہ پریس کانفرنس اتر پردیش کے کیرانہ میں واقع القران اکیڈمی کی جانب سے مفتی اطہر شمسی نے منعقد کی تھی۔ جس میں انہوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کسی بھی انسان کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی کو کافر کہے اس بات کا فیصلہ کرنا صرف اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔
آج ہی کیوں اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی جبکہ کچھ روز قبل ہی موہن بھاگوت نے بھی اس بات پر اعتراض جتایا تھا اس سوال کے جواب میں مفتی اطہر شمسی نے کہا کہ میں نے اس بات کو بارہاں کہا ہے یہ محض ایک اتفاق ہی ہے۔
ان کا یہ کہنا تھا کہ جب اللہ نے قرآن میں فرما دیا کہ کسی کو کافر نہ کہو تو پھر ہم اور آپ کون ہوتے ہیں جو دیگر مذاہب کے لوگوں کو کافر ہونے کی سند تقسیم کرتے پھر رہے ہیں ان کا کہنا تھا یہ حق صرف اور صرف اللہ کا ہے وہیں بہتر جانتا ہے کہ کون کافر ہے اور کون مومن۔
یہ بھی پڑھیں : Jamiat Ulama e Hind Summer Camp جمعیۃ علما ہند کا تربیتی کیمپ اور ارتداد زدہ علاقوں میں مکاتب کے قیام پر زور