ETV Bharat / state

ایودھیا: مسجد تعمیر کے لیے 'آئی سی آئی سی آئی' اکاؤنٹ میں چندہ جمع کیا جائے گا

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں جانکاری دیتے ہوئے ٹرسٹ کے سیکریٹری و ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ 'آئی سی آئی سی آئی بینک اکاؤنٹ' میں مسجد تعمیر کے لیے چندہ جمع کیا جائے گا۔

donations will be deposited in the ICICI account for the construction of the mosque in ayodhya
اطہر حسین سیکریٹری و ترجمان، انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 4:34 PM IST

ریاست اترپردش کے ضلع ایودھیا کے دھنی پور گاؤں میں جو پانچ ایکڑ زمین ملی ہے اس پر مسجد کے علاوہ دیگر مفاد عامہ تعمیر ہوں گے۔ اس کے لیے دو بینک اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں۔ لیکن پہلے یہ طے نہیں تھا کہ کس اکاؤنٹ میں مسجد کا چندہ جمع ہوگا۔ لیکن اب یہ فیصلہ ہوگیا ہے کہ ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے 'آئی سی آئی سی آئی' اکاؤنٹ میں چندہ جمع کیا جائے گا۔

ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے 'آئی سی آئی سی آئی' اکاؤنٹ میں چندہ جمع کیا جائے گا

انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ کے سیکریٹری و ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ مسجد کے لیے عوامی چندہ آئی سی آئی سی آئی اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ٹرسٹ کے سیکریٹری و ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ اکاؤنٹ آئی سی آئی سی آئی اور ایچ ڈی ایف سی بینک میں کھولے گئے ہیں۔

donations will be deposited in the ICICI account for the construction of the mosque in ayodhya
اطہر حسین سیکریٹری و ترجمان، انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ

قابل ذکر ہے کہ انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ کے ترجمان نے بتایا کہ شریعت کے مطابق سود اور شراب کی تجارت سے جمع کی گئی رقم مسجد کی تعمیر میں استعمال نہیں ہوگی۔ ایودھیا میں مسجد کے ساتھ ہی ریسرچ سینٹر، لائبریری، کمیونٹی کچن، میوزیم بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.