انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کانپور میں 26 نومبر سے 15 دسمبر تک ایک کرکٹ پریمیئر لیگ کرانے جا رہا ہے-
یہ ٹورنامنٹ بیس بیس اوور کا ہوگا ۔ اس پریمیئر لیگ میں میں میں شہر کے کئی نامی گرامی نرسنگ ہوم اور ہاسپٹل اپنی اپنی ٹیم لے کر میچ کھیلنے اتریں گے۔
اس کی خصوصیت یہ ہے کہاس میں تیس سال سے نیچے کوئی بھی ڈاکٹر میچ نہیں کھیل سکے گا۔ جو بھی ڈاکٹرس میچ کھیلیں گے وہ تیس سال سے لے کر اوپر عمر کی کوئی قید نہیں ہے جو کھیل سکنے کی پوزیشن میں ہوں گے وہ سبھی ڈاکٹرز اس ٹورنامنٹ میں میچ کھیلیں گے۔
یہ کرکٹ کا ٹونامنٹ کانپور کے پالیکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا لیکن اس کا فائنل میچ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ ہونا طے پایا ہے۔
اس کرکٹ پریمیئر لیگ میں کرکٹ کھیلنے کا ڈاکٹرز کا بڑا جوس خروس نظر آرہا ہے ۔ کئی ٹیموں کے ڈاکٹرز اپنی اپنی جرسیوں کے ساتھ صحافیوں کے سامنے روبرو بھی ہوئے ۔
ڈاکٹرز کا کرکٹ پریمیئر لیگ میچ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس کی ٹرافی بھی آج انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کانپور نے سب کے سامنے پیش کر دی ۔ ڈاکٹرز کی جو بھی ٹیم فائنل جیتے گی اسے اس ٹرافی سے نوازا جائے گا۔