ریاست اترپردیش کے سہارنپور مین ریلوے اسٹیشن پر باہر سے آنے والے مسافروں کا چیک اپ کیا جا رہا ہے۔ اسکیننگ مشین سے سبھی مسافروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ بنا اسکیننگ کے کسی کو بھی اسٹیشن سے باہر نہیں نکلنے دیا جا رہا ہے۔
سٹی مجسٹریٹ کے ساتھ میں سی ایم او اور ساتھ میں ڈاکٹروں کی ٹیم سہارنپور ریلوے اسٹیشن پر ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے گھروں میں رہنے کی صلاح دی جا رہی ہے۔
سی ایم او بی ایس سوڈھی نے بتایا کہ مہاراشٹر سے بھی جو ریل آ رہی ہیں ہمیں حکومت کے ذریعے حکم دیا گیا ہے کہ اگر اس میں کوئی بھی مشکوک بخار کے مریض ملتے ہیں تو ہم اُن کو فوراً ہسپتال میں داخل کرا کر اُن کا پورا چیک اپ کرایا جائے اور ان کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے جائینگے۔ ابھی جو ریل آئیں ہیں، اس کے بھی مسافر اُترے ہیں ان کو ہم نے چیک کیا ہے۔ اُن میں کوئی بھی سمپومیٹک نہیں تھا۔ سب نارمل تھے اور وہ سب اپنے گھر چلے گئے ہیں۔