کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے بدحال اور بے قابو حالات کے درمیان نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس ایل وائی جیور کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچے۔
انہوں نے جیور کے رکن اسمبلی دھریندر سنگھ کے ساتھ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کورونا مریضوں کے لئے کئے جارہے انتظامات کا معائنہ کیا۔
ڈی ایم سہاس ایل وائی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے تمام کوشش کر رہا ہے۔ نوڈل آفیسر اور محکمہ صحت کے افسر بھی بہت متحرک ہیں۔
کورونا مریضوں کو فراہم کی جانے والی دوائیں اور سہولیات کے حوالے سے بھی مسلسل اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور اتھارٹی مل کر لوگوں کو آکسیجن پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ضلع میں بہت جلد بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ اس موقع پر دھریندر سنگھ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کورونا مریضوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دھریندر سنگھ نے جیور پرائمری ہیلتھ سینٹر کے لئے چیف میڈیکل افسر کو 50 لاکھ روپے دئے تھے جس سے ضروری سامان خرید لیا گیا ہے۔
منگل کے روز 50 آکسیجن کنسٹریٹر سوئس انڈین چیمبر آف کامرس اور زیورک ایئرپورٹ کے اے جی نے جیور کے پرائمری ہیلتھ سنٹر کے حوالے کیا۔