اس دوران ڈی ایم نے ڈرون کیمرے سے کنٹینمنٹ زون کے اندرونی حصوں کا جائزہ لیا۔
معائنے کے دوران افسران کو کنٹینمنٹ زون میں سب کچھ مناسب ملا ہے۔ ڈی ایم نے اس دوران نگر پالیکا کو صاف صفائی کی خصوصی ہدایات ضرور دی ہیں۔
قابل غور ہےکہ بارہ بنکی میں جس رفتار سے کورونا مثبت مریض مل رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقے کنٹینمنٹ زون بنے ہوئے ہیں۔
اتوار کے روز ڈی ایم اور ایس پی نے آواس وکاس اور منیرآ باد محلے میں جا کر جائزہ لیا۔ جائزے کے دوران اس بات کی یقین دہانی کی گئی کہ کنٹینمنٹ زون سے کوئی باہر تو نہیں نکل رہا ہے یا وہاں کوئی جا تو نہیں رہا ہے۔
اس کے لیے ڈی ایم نے ڈرون کیمرے کی مدد لی۔
انہوں نے بتایا کہ، 'ڈرون کیمرے سے کنٹینمنٹ میں داخل ہوئے بغیر تمام چیزوں کا معائنہ کیا جا سکتا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ، 'جائزہ کے دوران سب کچھ مناسب ملا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ، 'ہفتہ وار بندی کے دوران انفیکشن کے امراض کو روکنے کے لئے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔'