ETV Bharat / state

مرادآباد: ڈی ایم نے پیتل کاروباریوں کے ساتھ میٹنگ کی - اردو نیوز مرادآباد

اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے ڈی ایم شیلندر کمار سنگھ کی قیادت میں ایم ڈی اے میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں پیتل کاروباری، نقاشی اور دستکاری کرنے والے موجود رہے۔ دراصل اس میٹنگ کا مقصد سنہ 2031 تک مرادآباد کو ایک اسمارٹ سٹی بنائے جانے کا ہے۔

DM held a meeting with the brass businessman in moradabad
ڈی ایم نے پیتل کاروباریوں کے ساتھ میٹنگ کی
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 9:20 AM IST

میٹنگ میں سبھی پیتل کاروباریوں نے اپنی اپنی بات رکھی۔ اس دوران پیتل کاروباریوں نے کہا کہ مرادآباد اسمارٹ سٹی میں پیتل کاروبار کو بھی فروغ ملنا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بھی باہر کا مسافر شہر میں آتا ہے تو اس کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ وہ پیتل نگری مرادآباد میں داخل ہو چکا ہے۔ اس کے لیے پیتل انڈسٹری بنائی جائے اور آرٹیزن پارک بنایا جائے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ سال 2031 تک مرادآباد کو اسمارٹ سٹی بنائے جانے کے لیے کام چل رہا ہے۔ اس وجہ سے مرادآباد کے پیتل کاروباریوں سے ان کی رائے لی جارہی ہے، اسی سلسلے کے تعلق سے سبھی پیتل کاروباری اور گھر پر نقاشی و دست کاری کرنے والے افراد نے میٹنگ میں شرکت کرکے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

DM held a meeting with the brass businessman in moradabad
ڈی ایم نے پیتل کاروباریوں کے ساتھ میٹنگ کی

مزید پڑھیں:

مراد آباد: سڑک حادثہ پانچ کی موت، 18 زخمی

میٹنگ کے دوران پیتل کاروباریوں نے ڈی ایم سے کہا کہ مرادآباد کو اسمارٹ سٹی بنائے جانے کے لیے سب سے پہلے پیتل کاروبار کو فروغ دینا سرکار کی اہم ذمہ داری ہے، جس طرح سے کورونا وائرس کے چلتے لوگوں کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں تو وہیں مرادآباد کا پیتل کاروبار بھی کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہوا ہے، لہٰذا پیتل کاروباریوں اور پیتل نقاشی و دستکاری کرنے والے لوگو کے لئے حکومت کی جانب سے خاص منصوبے چلایا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.