ETV Bharat / state

غازی آباد: ڈی ایم نے اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کو کووڈ کیئر سنٹر بنانے کی ہدایت کی - غازی آباد میں کورونا کا قہر

غازی آباد میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ اس کے پیش نظر ضلعی مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کو کووڈ کیئر سینٹر بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کریں۔ اس کے لئے انہوں نے میونسپل کمشنر کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے۔

غازی آباد: ڈی ایم نے اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کو کووڈ کیئر سنٹر بنانے کی ہدایت کی

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 12:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ تو وہیں ضلعی انتظامیہ ضلع میں کورونا وائرس کے روک تھام اورعلاج کے سلسلے میں مکمل چوکس ہے۔ ضلع میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وہیں ضلع میں فعال کیسز کی تعداد 1352 ہے۔

ضلع میں کورونا وائرس کے پیش نظر اب اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کو کووڈ کیئر سینٹر بنایا جائے گا۔ ضلعی مجسٹریٹ نے محکمہ اقلیتی بہبود کو اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کو کووڈ سینٹر بنانے کی بھی سفارش کی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے بتایا کہ حج ہاؤس کو کوود کیئر سینٹر بنانے کے کے لیے حج ہاؤس کا کا معائنہ کیا گیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج ہاؤس میں تمام انتظامات کریں۔

انہوں نے بتایا کہ سٹی کمشنر کو خط بھیج کر ہدایت کی گئی ہے کہ یہاں تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.