ETV Bharat / state

بہرائچ میں ڈی ایم اور ایس پی کا دورہ - پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار

ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر بہرائچ میں ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتان نے ہاٹ سپاٹ علاقہ کا معائنہ کیا۔

ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر بہرائچ میں ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتان نے ہاٹ سپاٹ علاقہ کا معائنہ کیا

author img

By

Published : May 6, 2020, 5:09 PM IST

Updated : Jun 3, 2020, 6:33 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار، اور پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار نے لکھیا جدِیم ہاٹ سپاٹ علاقہ کا معائنہ کیا۔

تحصیل صدر اور تھانہ رسیا میں شناخت شدہ ہاٹ سپاٹ کوارنٹین سینٹر لکھیا جدید کا ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتان نے حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق ہاٹ اسپاٹ علاقہ کی بیریکیٹنگ اور سوشل ڈسٹینسنگ پر سختی سے تعمیل کے سلسلے میں موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی۔

واضح رہے کہ ڈی ایم اور ایس پی نے کوڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے بچاؤ وکنٹرول کے لیے کرائے گئے کاموں کا معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے وکاس کھنڈ آفیسر رسیا روی شنکر پردھان کو ہدایت کی کہ کوانٹین سینٹر لکھیا جدید پرائمری اسکول کی عمارت کی کھڑکی، دروازہ، سینیٹائزیشن کا ہینڈل، فرش وغیرہ کی صفائی ستھرائی جنگی سطح پر کی جانی چاہیے۔

بی ڈی او نے بتایا کہ کنٹونمنٹ علاقے میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔

وہیں نائب ضلع مجسٹریٹ صدر رام رام چندر یادو کو ہدایت دی کہ گاؤں کے کسی بھی فرد کو ضروری اشیا سے پریشانی نہ ہو۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سریش سنگھ کو ہدایت کی گئی کہ وہ زون کے تحت رہ رہے تمام خاندانوں کی صحت پر کڑی نگاہ رکھیں اور اگر ضرورت ہو تو متعلقہ ٹیسٹ کروائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں ٹریفک کو سختی سے روکا جائے، ضلع مجسٹریٹ نے بی ڈی او اور پنچایت راج محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ علاقے کی صفائی ستھرائی کے کام کو جنگی پیمانے پر رکھیں۔

اس موقع پر چیف ڈویلپمنٹ آفیسر اروند چوہان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی آر ڈی اے انیل کمار سنگھ، کووڈ۔19 نوڈل آفیسر ڈاکٹر اتل سریواستو، ڈی پی ایم این ایچ ایم سرجو خان، ڈی ایچ ای آئی او اے کے تیاگی، سی ڈی پی او رسیا، ایشوریہ مشرا، تھانہ انچارج پی پی پانڈے اور دیگر متعلقہ عہدیدار موجود تھے۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 6:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.