اسی کے مدنظر ڈی ایم آدرش سنگھ نے پرائیمری اسکولوں کا جائزہ لیا اور دیکھا کی ان کی ہدایات پر کتنا عمل ہو رہا ہے۔
بارہ بنکی میں ڈی ایم آدرش سنگھ نے منگل کی شام محکمہ بیسک تعلیم کے زیر نگرانی چلنے والے تمام اسکولوں کا وقت صبح 10 سے تین بجے کر دیا تھا۔
بدھ کی صبح ڈی ایم خود اپنے حکم کی تعمیل کا جائزہ لینے اسکول پہنچے۔ سب سے پہلے انہوں نے پولس کے پرائمری اسکول کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ٹیچروں سے اسکول کی تمام سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
انہوں نے بچوں کے سویٹر، مڈ ڈے مل اور بیت الخلا میں صاف صفائی کا جائزہ لیا۔
معائنے کے دوران ڈی ایم کو اسکول میں جو خامیاں ملیں اسے دور کرنے کے لئے ٹیچرس کو ہدایات دیں۔