ETV Bharat / state

دیوالی میلے سے رامپوری صنعتوں کو کتنا فروغ ملا؟ - اترپردیش کی خبریں

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں انتظامیہ کی جانب سے 10 روزہ دیوالی میلے کا اہتمام کیا گیا۔

diwali-mela-for-promotion-to-rampurs-industry
دیوالی میلے سے رامپوری صنعتوں کو کتنا فروغ ملا؟
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 1:04 PM IST

اس میلے سے متعلق بتایا گیا کہ اس میلے کا اہتمام رامپور کی چھوٹی چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔

لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وباء کے دور میں رامپور میں یہ پہلا بھیڑ بھاڑ والا میلہ تھا۔ رامپور کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے رامپور ہی میں اس نمائش کا اہتمام کتنا نفع بخش ثابت ہوا؟ پیش ہے یہ خاص رپورٹ

رکن پارلیمان اعظم خاں کے ذریعہ بنائے گئے باپو مال میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے 10 روزہ دیوالی میلے کا اہتمام کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وباء کے دور میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا میلہ تھا جہاں روزآنہ ہزاروں کی تعداد میں شائقین پہنچے۔ اس دوران نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے باپو مال پہنچ کر دیوالی میلے کا جائزہ لیا جہاں پہلے سے موجود سٹی مجسٹریٹ رام مشرا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رامپور میں اس دیوالی میلے کا اہتمام رامپوری صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رامپوری چاقو، رامپوری ٹوپی، زری زردوزی اور پتی ورک و پیچ ورک وغیرہ جیسی یہاں کی اہم اور روایتی صنعتیں ہیں جو گذشتہ کئی برسوں سے کافی کمزور ہو چکی ہیں ان کو فروغ دینے کے مقصد سے ہی یہاں دیوالی میلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

دیوالی میلے سے رامپوری صنعتوں کو کتنا فروغ ؟

رامپوری صنعتوں کے اسٹالز باپو مال کے فرسٹ فلور پر نظر آئے۔ جب نمائندہ ان اسٹال مالکان سے جاننا چاہا کہ ان کے لیے یہ نمائش کتنی کارگر ثابت ہوئی تو انہوں نے واضح طور پر یہ کہا کہ اگر واقعی رامپور کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے اس میلہ کا اہتمام کیا گیا اہم میلہ تو نیچے میدان میں چل رہا تھا۔ اگر ہمارے ان اسٹالز کو نیچے لگایا جاتا تو ہمیں کچھ فائدہ حاصل ہو سکتا ہے لیکن اوپر فرسٹ فلور پر جگہ دینے کی وجہ سے وہ اپنا یہاں کا خرچ بھی نہیں نکال پا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وباء کے دور میں یہ دیوالی میلہ پہلا میلہ ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں شائقین بغیر کسی سماجی فاصلہ کا اہتمام کیے پہنچ رہے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے بھی یہاں کوئی ایسا بندوسبت دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے جس طرح کا بندوبست عام دنوں میں ضلع کے مختلف مقامات گلی اور چوراہوں پر نظر آتا ہے یعنی بغیر ماسک کے اگر کوئی شخص گزر جائے تو اس کا چالان کاٹ بغیر نہیں چھوڑا جاتا۔ جبکہ باپو مال میں لگائے گئے دیوالی میں شائقین بغیر کسی اہتمام کے اِدھر اُدھر گھومتے دیکھے گئے۔

بہرحال ضلع کی عوام کی ترقی کے لیے یہ ضروری ہے کہ یہاں کی صنعتوں کو فروغ دیا جائے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے مقامی سطح پر کسی میلے کا اہتمام کر لینے سے کیا ان صنعتوں کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.