ETV Bharat / state

بدایوں: ضلع پنچایت صدر کے لیے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 26 جون - ضلع پنچایت کی 51 سیٹوں میں سے 26 سیٹیں او بی سی

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ضلع پنچایت صدر کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ ضلع پنچایت صدر کے عہدے کے لیے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ آج 26 جون ہے۔

District Panchayat
District Panchayat
author img

By

Published : Jun 27, 2021, 2:38 AM IST

اتر پردیش میں ضلع پنچایت، گرام پنچایت اور علاقائی پنچایت کے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے ضلع پنچایت کے صدر کے عہدے کے لیے انتخابات کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔

سماجوادی پارٹی نے ضلع بدایوں میں اپنے امیدوار کے طور پر سنیتا شاکیہ کو پنچایت صدر کے عہدے کے لیے امیدوار بناتے ہوئے 26 تاریخ کو ان کا پرچہ داخل کرایا۔ سنیتا شاکیہ حال ہی میں بہوجن سماج پارٹی کو چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے والے دو مرتبہ کے سابق رکن اسمبلی سنود کمار شاکیہ کی اہلیہ اور ضلع پنچایت کی رکن ہیں۔

دوسری جانب بی جے پی نے سابق ایم ایل سی نریندر یادو کی اہلیہ ورشہ یادو پر ضلع پنچایت میں صدر کے عہدے کا دعویٰ کیا اور ان کا پرچہ نامزدگی درج کرایا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ بدایوں میں ضلع پنچایت کی 51 سیٹوں میں سے 26 سیٹیں او بی سی، 11 سیٹیں شیڈول کاسٹ اور 14 سیٹیں جنرل کیٹیگری کے افراد کے پاس ہیں، وہیں آزاد اراکین کی تعداد 15 ہے۔

District Panchayat

نامزدگی کے موقع پر سماجوادی پارٹی کے ضلعی صدر پریم پال سنگھ کا کہنا تھا کہ سبھی کارکنان، رہنماء اور پارٹی کے عہدے داروں کی بات کا خیال رکھتے ہوئے سنیتا شاکیہ کو ضلع پنچایت صدر کے عہدے کا امیدوار بنایا گیا ہے

واضح رہے کہ 51 میں سے 26 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار فاتح ہوگا۔ 26 جون کو پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ اور 29 جون کو نام واپس لیے جانے کی آخری تاریخ ہے۔ 3 جولائی کو تین بجے تک ووٹنگ ہوگی اس کے بعد گنتی اور نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.