ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کے ذریعہ تمام ایس ڈی ایم کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں ضلع میں نشان زد 98 زمین مافیا کے خلاف کی گئی کاروائی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ان کے خلاف جرمانے کی عدم وصولی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو اپنے اپنے علاقوں کے زمین مافیا کے سلسلے میں آج تک کی گئی کارروائی کے سلسلے میں تفصیلی اطلاعات دستیاب کرائی جائیں ۔
اس کے لئے ڈی ایم نے تمام ایس ڈی ایم کو ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے تاکہ حکومت کے ارادے کے مطابق زمین مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔