ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار نے عوام سے 22 مارچ کو 'جنتا کرفیو' کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے اور اس سلسلے میں وہ لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 مارچ کو پورے ملک میں 'جنتا کرفیو' لگانے کی اپیل کی ہے۔
اس کے بعد سبھی محکموں نے اس 'جنتا کرفیو' کو کامیاب بنانے کے لیے لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
بہرائچ کے ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے 22 مارچ کو 'جنتا کرفیو' کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہےاسی کے تعلق سے اترپردیس کے ضلع مجسٹریٹ بہرائچ شمبھو کمار نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 22 مارچ کو کوئی بھی گھروں سے نہ نکلیں اور ایک دوسرے سے فاصلہ بنائے رکھیں۔
ہر بیس منٹ کے بعد ہاتھ دھوتے رہیں اور سینیٹائزر کا استعمال کرتے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کو لے کر افواہیں نہ پھیلائیں اور لوگوں میں ڈر پیدا نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کو اس سے بچنے کے طریقے بتائیں۔