ETV Bharat / state

اعظم خاں کو عدالت سے بڑی راحت - اترپردیش نیوز

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کو آج ایک بڑی راحت ملی ہے۔ دراصل استغاثہ کی جانب سے 10 دن کی پولیس کسٹڈی ریمانڈ مانگی گئی تھی۔ جسے رامپور کی اے ڈی جے 9 کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں
author img

By

Published : Mar 7, 2020, 11:53 PM IST

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں، اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو عدالت نے آج ایک بڑی راحت دی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ گذشتہ دو دن پہلے استغاثہ کی جانب سے اعظم خاں اور ان کے اہل خانہ کو 10 دن کی پولیس ریمانڈ پر لینے کے لئے عرضی لگائی گئی تھی۔ جسے آج عدالت نے خارج کر دیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس متعلق جانکاری دیتے ہوئے اعظم خان کے دفاعی وکیل خلیل اللہ خاں نے کہا کہ استغاثہ کی جانب سے اعظم خان، اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کے لئے 10 دن کی پولیس کسٹڈی ریمانڈ مانگی گئی تھی، جسے رامپور کی اے ڈی جے 9 کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اعظم خاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ 26 فروری سے عدالتی تحویل میں ہیں۔ پہلے دن وہ رامپور جیل میں رہے۔ اس کے بعد ان کو سیتاپور جیل منتقل کر دیا گیا۔ تب سے ابھی تک وہ سیتاپور جیل میں ہی قید ہیں۔ آج اس معاملے کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.