قابل غور ہو کہ ضلع بار ایسوسی ایشن وکلاء کی تنظیم ہے۔ ضلع بار ایسوسی ایشن کا انتخاب ہر برس ہوتا ہے، ضلع بار ایسوسی ایشن کے تمام عہدوں کی مدت کار ایک برس کی ہی ہوتی ہے۔
قوانین کے مطابق کوئی بھی عہدے دار مسلسل انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا، ہر برس ضلع بار ایسوسی ایشن کے انتخاب کا مقصد وکلاء اور ان کی تنظیم کے وقار کو بنائے رکھنا ہے۔
بارہ بنکی ضلع بار ایسوسی ایشن میں تقریباً 10 عہدے ہیں۔ جبکہ رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 1415 ہے۔ اس دفعہ کے انتخابات میں تمام عہدوں کے لئے کل 62 امیدوار میدان میں ہیں۔
ان کی قسمت کا فیصلہ سنیچر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد ہوگا۔ انتخابات کے مد نظر وکلاء میں کافی جوش و خراش رہا۔ انتخابات کے مدنظر پولیس نے تحفظ کے بھی پختہ انتظامات کیے تھے۔